میں ہوں اک مشرقی لڑکی
رواجوں کے الاؤ میں
سُلگنا میری قسمت ہے
مجھے یہ درس مِلتا ہے
یہ سب میرا مقدر ہے
وراثت معاف کرنی ہے
وفا کی لاج رکھنی ہے
جہاں ایثار لاحق ہو
مجھے قُربان ہونا ہے
مجھے ہی دار چڑھنا ہے
سبھی کا مان رکھنا ہے
میں ہوں اک مشرقی لڑکی
مجھے خاموش رہنا ہے
ناز ہاشمی
No comments:
Post a Comment