Tuesday, 2 May 2023

شہید کی ماں تو رونا نہیں کہ شہید کی مائیں رویا نہیں کرتی

 شہید کی ماں


میری ماں عظیم ماں تو پریشان نہ ہونا

تُو عام ماں نہیں ہے

تُو شہید کی ماں ہے

میری ماں عظیم ماں مجھ سے لپٹ کر رونا نہیں

کہ شہید کی مائیں رویا نہیں کرتیں

میری ماں عظیم ماں مجھ سے بچھڑنے کے غم میں رونا نہیں

کہ شہید بچھڑا نہیں کرتے

شہید مرا نہیں کرتے

شہید تو ہمیشہ زندہ رہتے ہیں

میری ماں عظیم ماں 

مجھ پہ قرض تھا، شہداء کے لہو لہو کا

مجھ پر ارضِ فرض کی حفاظت کا فرض تھا

میری ماں عظیم ماں 

میں نے دھرتی ماں کی گود میں سونے کا خواب پورا کیا ہے

میری ماں عظیم ماں 

تُو رونا نہیں کہ شہید کی مائیں رویا نہیں کرتی


شفق کاظمی

No comments:

Post a Comment