عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
عشق و الفت کی ڈگر ہے، چپ رہو
انؐ کے روضے پر نظر ہے، چپ رہو
جاں سے بڑھ کر، کر دیا رب نے قریب
دل یہ میرا انؐ کا گھر ہے، چپ رہو
راہ میں مجھ کو کوئی خطرہ ہے کیا
"یاد انؐ کی ہمسفر ہے، چپ رہو"
جس کو بھی میرے نبیؐ سے بیر ہے
دیکھ لو وہ در بدر ہے، چپ رہو
وہ مدینہ ہے جہاں پر نُور سے
کوئی بھی خالی پہر ہے، چپ رہو
کیا ہوا جو نعتِ عرفاں کچھ نہیں
جانتے ہیں بے ہنر ہے، چپ رہو
جو بھی عاشق ہو گیا انؐ کا حلیم
ہر جہت سے معتبر ہے، چپ رہو
عبدالحلیم گونڈوی
No comments:
Post a Comment