فلمی گیت
دل کی نظر سے، نظروں کے دل سے
یہ بات کیا ہے، یہ راز کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے
سینے سے اٹھ کر، ہونٹوں پہ آیا
یہ گیت کیسا، یہ راگ کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے
دل کی نظر سے ۔۔۔
کیوں بے خبر یوں کھنچی سی چلی جا رہی میں
یہ کون سے بندھنوں میں بندھی جا رہی میں
کچھ کھو رہا ہے، کچھ مِل رہا ہے
یہ بات کیا ہے، یہ راز کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے
دل کی نظر سے ۔۔۔
ہم کھو چلے، چاند ہے یا کوئی جادوگر ہے
یا مدھ بھری یہ تمہاری نظر کا اثر ہے
سب کچھ ہمارا، اب ہے تمہارا
یہ بات کیا ہے، یہ راز کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے
دل کی نظر سے ۔۔۔
آکاش میں ہو رہے ہیں یہ کیسے اشارے
کیا دیکھ کر آج ہیں اتنے خوش چاند تارے
کیوں تم پرائے، دل میں سمائے
یہ بات کیا ہے، یہ راز کیا ہے، کوئی ہمیں بتا دے
دل کی نظر سے ۔۔۔
شیلندر
No comments:
Post a Comment