غم بھی اگر ہو تو غم نہ کریں گے
راکھ ہو جائیں گے پھر بھی جلیں گے
یاد سے اُس کی ہے رونقِ دل یہ
جینا اگر ہے تو دم یہ بھریں گے
زندگی دے ہمیں اِذنِ تبسّم
سانس کی مالا پہ موتی جَڑیں گے
رَت جَگوں میں کئی خواب بُنے ہیں
آنکھوں میں اَب تمہیں حلقے مِلیں گے
اپنی ہی جان کے ہو رہے درپے
دشمنِ جان سے آپ لڑیں گے
زندگی کیوں نہ جیئیں دلِ مضطر؟
آج جی لیں، کسی دن تو مریں گے
چوکھٹِ یار پہ بوسہ ہے دینا
حسرتِ دل لیے ہاتھ مَلیں گے
جی کو کہاں ہے قَرار میسّر
عشق کا لے کہ عَلَم یہ چلیں گے
آرزو دنیا یہ کِس کی ہوئی ہے؟
سَر کوئی پیٹے، مگن یہ رہیں گے
اسماء آرزو
No comments:
Post a Comment