Tuesday, 4 November 2025

ملال میں نے کتنی آشاؤں سے

 ملال


میں نے کتنی آشاؤں سے

پچھلے پہر کو چھپ چھپ اٹھ کر

پھول چنے تھے اپنے گھر کے

پھر کس چاؤ سے اپنی چنری

میں نے رنگی تھی ان پھولوں میں

لوگ کھڑے تھے نیناں کھولے

لیکن جب تم ملنے آئے

تم نے کوئی داد نہ دی

مجھ کو اس سے 

رنج ہوا ہے


صائمہ خیری 

No comments:

Post a Comment