Thursday, 17 December 2015

کہیں دور جب دن ڈھل جائے

فلمی گیت

کہیں دور جب دن ڈھل جائے
سانجھ کی دلہن بدن چرائے
چپکے سے آئے

میرے خیالوں کے آنگن میں
کوئی سپنوں کے دیپ جلائے 
کہیں دور جب دن ڈھل جائے
سانجھ کی دلہن بدن چرائے
چپکے سے آئے

کہیں یونہی جب ہوئیں بوجھل سانسیں
بھر آئیں بیٹھے بیٹھے جب یونہی آنکھیں
کبھی مچل کے، پیار سے چل کے
چھوئے کوئی مجھے پر نظر نہ آئے 
کہیں دور جب دن ڈھل جائے
سانجھ کی دلہن بدن چرائے
چپکے سے آئے

کہیں تو یہ دل کبھی نہیں مل نہیں پاتے
کہیں پہ نکل آئیں جنموں کے ناطے
تھمی تھی الجھن بیری اپنا من
اپنا ہی ہو کے سہے درد پرائے 
کہیں دور جب دن ڈھل جائے
سانجھ کی دلہن بدن چرائے
چپکے سے آئے

دل جانے میرے سارے بھید یہ گہرے
ہو گئے کیسے میرے سپنے سنہرے
یہ میرے سپنے یہی تو ہیں اپنے
مجھ سے جدا نہ ہوں گے ان کے یہ سائے 
کہیں دور جب دن ڈھل جائے
سانجھ کی دلہن بدن چرائے
چپکے سے آئے
میرے خیالوں کے آنگن میں
کوئی سپنوں کے دیپ جلائے

یوگیش گوڑ

No comments:

Post a Comment