Friday, 13 January 2017

جس کو باوصف ستم اپنا کہا

جس کو باوصفِ ستم اپنا کہا
اس نے بھی اب کے ہمیں رُسوا کہا
دم بدم ہوں ضو فشاں اس روز سے
جب سے ماں نے مجھ کو چاند ایسا کہا
عاق ہو کر رہ گئے پل میں سبھی
پیڑ نے پتوں سے جانے کیا کہا
برق خود آ کر اُسے نہلا گئی
جس شجر کو ہم نے تھا میلا کہا
قولِ غالب ہے کہ اس سے قبل بھی
ایک شاعر نے سخن اچھا کہا
اک ہماری ہی زباں تھی زشت خُو
اس نے تو ماجؔد نہ کچھ بے جا کہ

ماجد صدیقی

No comments:

Post a Comment