پاکیزگی میں، من کی طہارت میں جھوٹ ہے
شامل مِرے بدن کی عمارت میں جھوٹ ہے
طے کس طرح سے ہوں مِرے تیرے معاملات
نیت میں ہے 'فتور'، سفارت میں جھوٹ ہے
ماہر ہے دل کی بات چھپانے میں وہ بہت
ممکن نہیں 'خلوص' و 'مروت' کا کاروبار
اوزان مختلف ہیں، تجارت میں جھوٹ ہے
خسرو' مِرے 'کلام' میں 'کیسے' اثر نہ ہو'
لہجے میں کھوٹ ہے نہ عبارت میں جھوٹ ہے
فیروز ناطق خسرو
No comments:
Post a Comment