Tuesday, 25 August 2020

مقید ہوں میں اک آئینہ خانے میں

آئینہ خانہ

مقید ہوں میں اک آئینہ خانے میں
یہ کیسا آئینہ خانہ ہے؟
جس میں میرے چہرے کی جگہ
اب ہر طرف تیرا ہی چہرہ ہے
رہائی کی کوئی صورت نہیں ممکن
بدن سے روح تک پھیلے
سفالِ جاں کے ذرے ذرے پر جاناں
عجب رخ سے
تِرے شوریدہ چشم و لب کا پہرا ہے

ایوب خاور

No comments:

Post a Comment