ایک پہاڑی لڑکی
پہلی بار محبت کا شکار ہوئی
اس نے صبح سویرے کھڑکی کھولی
اپنا سر باہر نکالا اور چلائی
اف ہر طرف پھول ہی پھول ہیں
ان سے لدے پیڑ کتنے خوبصورت لگ رہے ہیں
اس کی ڈھلتی عمر والی ماں نے بھی
کھڑکی سے جھانکا اور سوال کیا
یہ تو برف ہے، خزاں بھی کب کی جا چکی
اب تو بس جاڑا ہی جاڑا ہے
تمہیں پیڑوں پر پھول کہاں سے نظر آ گئے
رسول حمزہ توف
No comments:
Post a Comment