رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
سبھی دھندلا گیا پھر سے
اندھیرا پھر سے بہنے لگ گیا ہے
پگھل کر پھر کوئی شئے بہہ رہی ہے
ٹپکتا جا رہا ہے قطرہ قطرہ کوئی چہرہ
سبھی کچھ تیرتا ہے اور پھر
کچھ دیر میں سب ڈوب جاتا ہے
مِری آنکھوں میں شاید پھر سے آنسو بھر گئے ہیں
گلزار
No comments:
Post a Comment