مخالف سمت میں ساگر کا جیسے مہرباں ہونا
نہیں آسان اتنا بھی کسی کا سائباں ہونا
شجر ٹوٹا ہوا ہے اور پرندے محوِ حیرت ہیں
یہ کس ظالم سے دیکھا نہ گیا یہ آشیاں ہونا
جدائی کے زمانوں میں یہ سب پہ دور آتا ہے
زباں کا بند ہو جانا، نِگاہ کا با زباں ہونا
تکبر جس کی چادر ہے اسی کو راس آتی ہے
نہیں جچتا بشر مٹی سے بن کے آسماں ہونا
سارہ خان
No comments:
Post a Comment