بقول ان کے میں غزلیں کمال لکھتا ہوں
وہ بے خبر ہیں انہیں کا جمال لکھتا ہوں
غمِ حیات کے قصے، خوشی کے افسانے
میں اور کچھ نہیں لکھتا خیال لکھتا ہوں
جو قربتوں میں تِری مجھ کو ہوتا ہے محسوس
رگوں میں بہتے لہو کا ابال لکھتا ہوں
تمہاری یاد میں جو بھی گزر گئے لمحے
ہر ایک لمحے کو میں بے مثال لکھتا ہوں
ازل سے ڈھونڈ رہا ہے ملے نہیں اب تک
جواب جن کے میں ایسے سوال لکھتا ہوں
راشد خان عاشر
No comments:
Post a Comment