Monday, 22 November 2021

آنکھوں کی چوری

 آنکھوں کی چوری


میری آنکھیں اسے چرا لیتی ہیں

اس چوری کو

میں اپنے خیالوں میں

چھپا لیتا ہوں

ان خیالوں سے

میری سانسیں چلتی ہیں

میرا دل دھڑکتا ہے

ڈرتا رہتا ہوں

کہیں اسے پتا نہ چل جائے

میری اس جرات کا

میری اس گستاخی کا

اسے معلوم نہیں کچھ

کہیں کوئی اس کے تصور سے

زندگی کو زندگی سمجھ بیٹھا ہے

ایک عجیب سی

چوری کر بیٹھا ہے


احسان سہگل

No comments:

Post a Comment