Tuesday, 23 November 2021

اب محبت تری بھلا دوں گا

 اب محبت تِری بُھلا دوں گا

میں تِرے سارے خط جلا دوں گا

عشق تُو نے مجھے کیا رُسوا

سب کو یہ راز میں بتا دوں گا

میرے ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا

عشق کو سخت میں سزا دوں گا

مجھ سے مل کر تو دیکھ شہزادی

پیار کا ذائقہ چکھا دوں گا

بول تو کوئی بول میری جان

اس سے میں اک غزل بنا دوں گا

یہ حکومت مجھے جو مل جائے

میں یہ چھوٹا بڑا مٹا دوں گا

آ ہی جائے نکھار ان میں بھی

ایسی شعروں کو میں جِلا دوں گا

ہر طرف چھوڑ جاؤں گا خوشبو

ایسا حمزہ میں گُل کِھلا دوں گا


امیر حمزہ سلفی

No comments:

Post a Comment