Wednesday, 1 December 2021

ضمیر بیچ کے مسند کو پانے والے لوگ

 ضمیر بیچ کے مسند کو پانے والے لوگ

کہاں پہ پہنچے پتنگے اڑانے والے لوگ

سیاسی داؤں الٹ پھیر مسندوں کی ہوس

ہیں کتنے چھوٹے یہ انعام پانے والے لوگ

کسوٹی جھوٹ کی اور آئينہ سیاست کا 

یہ نقلی سونے کو سچا بنانے والے لوگ

یہ جھوٹی شان، یہ لہجہ کی تمکنت دیکھو

سیاسی رشتوں سے سیڑھی بنانے والے لوگ

ہم ایسے اہلِ جنوں کا محال ہے جینا

کہ مسندوں پہ ہیں اردو مٹانے والے لوگ


شان حیدر علوی

No comments:

Post a Comment