Friday, 24 December 2021

پردے مری نگاہ کے بھی درمیاں نہ تھے

 پردے مِری نگاہ کے بھی درمیاں نہ تھے

کیا کہیے ان کے جلوے کہاں تھے کہاں نہ تھے

جس راستے سے لے گئی تھی مجھ کو بے خودی

اس راہ میں کسی کے قدم کے نشاں نہ تھے

راز آشنا ہے میری نظر، یا پھر آئینہ

ورنہ وہ اپنے حسن کے خود رازداں نہ تھے

کچھ بے صدا سے لفظ نظر کہہ گئی ضرور

مانا لبِ خموش رہینِ بیاں نہ تھے

آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہرباں

بھولے تو یوں کہ جیسے کبھی مہرباں نہ تھے

اشرف فریب زیست ہے کب امتحاں سے کم

اس کے سوا تو اور یہاں امتحاں نہ تھے


اشرف رفیع

No comments:

Post a Comment