Sunday, 2 January 2022

ہم حق پہ ہیں تو کہیے سر دار کون ہے

ہم حق پہ ہیں تو کہیے سرِ دار کون ہے

احباب پارسا ہیں، گُنہ گار کون ہے؟

تم ہی بتاؤ دوست! وفادار کون ہے؟

مُشکل میں آج اپنا مددگار کون ہے؟

پتھراؤ ہو رہا ہے مُسلسل مکان پر

اب کیا بتائیں ہم پسِ دیوار کون ہے؟

سُورج کو ساتھ لے کے بھی آئیں تو کیا مِلے

کمرے ہیں سب کے بند پرستار کون ہے

انجم! ہمارے پاس فقط پیار ہی تو ہے

لیکن محبتوں کا خریدار کون ہے؟


سبحان انجم

No comments:

Post a Comment