Friday, 22 April 2022

وہ ایک لمحہ جو اب نہیں ہے

 اب


وہ ایک لمحہ جو اب نہیں ہے

گزر چکا ہے

وہ ایک لمحہ جو اب نہیں ہے

ہے آنے والا

گزر چکا ہے جو ایک لمحہ وہ میں نہیں ہوں

ہے آنے والا جو ایک لمحہ وہ تو نہیں ہے

کہ ایک لمحہ ہیں

دونوں ہم تم

وہ ایک لمحہ جو صرف اب ہے

یہی ازل ہے

یہی ابد ہے


سلیم احمد

No comments:

Post a Comment