یہ کہا میں نے پڑوسی سے مدد کر دیجئے
چند مہماں آ گئے ہیں چارپائی چاہیۓ
چارپائی کے لیے قبلہ نے کر لی معذرت
اپنے گھر کی محترم نے یوں بیاں کی کیفیت
صرف دو ہی چارپائی ہیں مِرے گھر میں جناب
رات بھر جن پر رہے کرتے ہیں چاروں محو خواب
ایک پر سوتا ہوں میں، اور میرے ابا محترم
دوسری پر میری بیوی اور مِری امی بہم
سن کے ان کی بات کو میں رہ گیا حیرت زدہ
بیش قیمت زندگی کیوں کر رہے ہو بے مزہ
اس طرح ضائع جوانی کا نہ تم حصہ کرو
چارپائی دو نہ دو پر ڈھنگ سے سویا کرو
محمد احمد علوی
No comments:
Post a Comment