مجھے بھی عرش پہ رہنا ہے آن بان کے ساتھ
میں کل خدا سے ملوں گا اسی بیان کے ساتھ
میں چیخ لیتا ہوں گھر میں بڑی سہولت سے
کوئی مکان نہیں ہے مِرے مکان کے ساتھ
ہماری پہلی محبت💞 تھا وہ زبان دراز
پھر اس کے بعد محبت ہوئی زبان کے ساتھ
کچھ اس لیے بھی پسر کو نہیں اجازتِ عشق
کئی بزرگ بھی مرتے ہیں اک جوان کے ساتھ
اسامہ عندلیب
No comments:
Post a Comment