عارفانہ کلام نعتیہ کلام
اک بادشہ حسنﷺ کی یہ نعتِ مبیں ہے
ہر مِصرع یہاں حضرتِ یوسفؑ سے حسیں ہے
یوں تو شہِ لولاکﷺ کا مسکن ہے مدینہ
اعجازِ نبوتﷺ ہے کہ ہر دل کا مکیں ہے
میں بہر شفا انؐ کے مریضوں میں کھڑا ہوں
ششدر ہوں کہ عیسیٰؑ سا مسیحا بھی یہیں ہے
اک گنبدِ خضریٰ کی طراوت کے تصدق
قرطاس پہ ہر لفظ زمرد سا نگیں ہے
خالق! تُو انہیں شہر پیمبرﷺ کا دکھا دے
جو بولتے ہیں خُلدِ برِیں خُلدِ برِیں ہے
لیتے ہیں یہاں سانس سوا لاکھ پیمبر
یہ قبل ایمان کی پُر نُور جبیں ہے
سِدرہ سے بھی آگے ہیں وسیم اس کی اڑانیں
پابوشِ پیمبرﷺ ہے یہ جبریلؑ نہیں ہے
وسیم عون نقوی
No comments:
Post a Comment