Tuesday, 6 December 2022

نہیں دکھیں گے جو ہر دم دکھائی دیتے ہیں

 نہیں دکھیں گے جو ہر دم دکھائی دیتے ہیں

انہیں بتاؤ ابھی ہم دکھائی دیتے ہیں

تم اہلِ عشق کی گنتی شروع مت کرنا

یہ پہلے پہلے بڑے کم دکھائی دیتے ہیں

ہمارا بجھنا تو طے تھا تمہارے بعد مگر

چراغ کس لیے مدھم دکھائی دیتے ہیں

اگر وہ آنکھ اٹھی ہے تو سامنے سے ہٹو

کبھی کبھی تو اسے ہم دکھائی دیتے ہیں

میں بڑھنے لگتا ہوں ان سیدھے بازوؤں کی طرف

پھر اس کی آنکھ میں کچھ خم دکھائی دیتے ہیں


عقیل عباس چغتائی

No comments:

Post a Comment