Wednesday, 12 April 2023

لوگوں کا سینے میں دھڑکتا ہو گا

 لوگوں کا سینے میں دھڑکتا ہو گا

میرا دل تو ہتھیلیوں میں رہتا ہے

جہاں تمہارا عطر مدّھم ہونے لگا ہے

تم پھر سے وہی سفر طے کر کے آؤ

راستے پہ چلتے ہوئے Endless ہمیں

پرانی باتوں کی، نئی یاد دہانی کرنی ہے

کچھ خاموشیاں، چند قہقہے، فراق کا لطف

دامنِ دل میں سمیٹ کر

اپنی اپنی زندگی میں لوٹ جائیں گے


فرح دیبا اکرم

No comments:

Post a Comment