Wednesday, 3 May 2023

نشانے دل پہ لگانے مجھے بھی آتے ہیں

 نشانے دل پہ لگانے مجھے بھی آتے ہیں 

ہوا میں تیر چلانے مجھے بھی آتے ہیں 

سمجھ رہی ہوں دکھاوے کی روشنی کا مزاج 

چراغ دن میں جلانے مجھے بھی آتے ہیں 

زمانے تیری اداکاریاں سمجھتی ہوں 

یہ جھوٹے اشک بہانے مجھے بھی آتے ہیں 

یقین رکھتی نہیں ہوں کسی فریب پہ میں 

وگرنہ، ہاتھ دکھانے مجھے بھی آتے ہیں 


شفقت حیات شفق

No comments:

Post a Comment