عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
فرات سے دمشق تک
امامِ عالی مقام کےغم میں روتے ہوئے زمانے سن
تو
زینبؑ کی صدا
اور سکینہؑ کی بُکا کو کیسے بھول سکتا ہے
زینبؑ اس وقت کی گواہ ہے
جب لمحے گریہ کناں تھے
جب خیموں سے اٹھتا دھواں
سسکیاں بھر رہا تھا
جب خیمے لوٹتے لشکر کی
اڑائی گرد مرثیے کہہ رہی تھی
جب فرات شرمندگی سے منہ چھپا رہا تھا
زینبؑ ان لمحوں میں نسائیت کے کردار کا
دیباچہ لکھ رہی تھیں
مدیحہ مغل
No comments:
Post a Comment