Tuesday, 4 July 2023

وقت ہے اب بھی آ جاؤ

 آ جاؤ


لمبی راتیں آ پہنچی ہیں

نیند بھی آنکھوں سے غائب ہے

چاند بھی طعنے کستا ہے

تارے تک تک ہنستے ہیں

سرد ہوائیں دل دہلاتی ہیں

روح بدن سے خائف ہے

بس اتنا کچھ تو بگڑا ہے

وقت ہے اب بھی

آ جاؤ


شوزب حکیم

No comments:

Post a Comment