عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میرے خیال میں یہی فیضانِ نعت ہے
عشّاق کو مِلا جو یہ دِیوانِ نعت ہے
کیوں آج تک احاطہ نہیں ان سے ہو سکا
حیراں ہیں عقل والے بھی کیا شانِ نعت ہے
اس پر نزول ہوتا ہے رحمت کا عمر بھر
جس شخص کے بھی ہاتھ میں دامانِ نعت ہے
یعنی درودؐ اور سلام انﷺ کی ذات پر
بخشش کے واسطے ملا سامانِ نعت ہے
وہ ذات کارساز ہے کوشش تو کیجیے
“ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے”
حارث گُنہ گار، خطا کار ہے، مگر
صد شُکر اس خُدا کا غُلامانِ نعت ہے
حارث علی
No comments:
Post a Comment