Friday, 7 November 2025

جہاد زندگی میں پر خطر جو کود جاتے ہیں

 جہادِ زندگی میں پُر خطر جو کُود جاتے ہیں

انہیں کو حادثاتِ زندگانی راس آتے ہیں💢

درندے جن کی خونخواری کے آگے سر جھکاتے ہیں

اسی دنیا میں کچھ انسان ایسے پائے جاتے ہیں

دلِ گُل چیں پہ کالے ناگ اکثر لوٹ جاتے ہیں

جو دم بھر کے لیے غنچے چمن میں مسکراتے ہیں

سلیقہ آتے آتے آ چلا ہے زندہ رہنے کا💢

الہیٰ! کیوں ابھی سے موت کے پیغام آتے ہیں

نگاہوں میں نہیں کیوں روشنی مہر و محبت کی

دلوں پر کس لیے نفرت کے بادل چھائے جاتے ہیں

محافظ ہے خدا ہی آج کی تہذیب کا لاغر💢

ہلاکِ خوفِ بربادی سب انساں پائے جاتے ہیں


اوم پرکاش لاغر

No comments:

Post a Comment