عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
یہ خیالوں میں شرف پاتے ہیں
سیدِ عرب و عجمﷺ آتے ہیں
جاگ جائے گی اپنی قسمت بھی
کون جاتا ہے؟ وہﷺ بلاتے ہیں
سوچ کر ہجر ان کے کوچے کا
اشک آنکھوں میں جگمگاتے ہیں
آؤ، آؤ، اے مشکلو! آؤ
ہم درودوں کا ورد لاتے ہیں
سبز گنبد کے پاس یا زہراؑ
آپ کی اک زری بناتے ہیں
ان کی آمد پہ دو جہاں جھومے
اس لیے بام و در سجاتے ہیں
ہم برے لاکھ جرم کرتے ہیں
اپنی رحمت سے وہ مٹاتے ہیں
عارف اس خوشگوار ساعت میں
بزمِ ذکرِ نبیﷺ سجاتے ہیں
عارف اصفہانی
No comments:
Post a Comment