عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تجھ سے بڑھ کر نہیں کوئی ہے اے خدا
تُو ہے مولائے کُل، ربِ ارض و سما
تُو ہی اول بھی ہے اور آخر بھی
تُو ہی آغاز ہے اور ہے انتہا
ذرہ ذرہ میں تیری ہی پرچھائیاں
چاند تاروں میں ہے تُو ہی جلوہ نما
بیل بوٹے ہوں یا ہوں شجر حجر
جھک کے کرتے ہیں سب تیری حمد و ثنا
تُو ہی آقا ہے سب کا ضرورت روا
تُو ہی آقا ہے سب کا مصیبت کشا
غم کے ماروں کا مولا سہارا ہے تُو
تُو ہے مخلوق کا آخری آسرا
تیرا کتنا بڑا ہم پہ احسان ہے
تُو نے بھیجا ہمیں محمدﷺ مصطفاؐ
ایسی پاکیزہ ہستی نہ دیکھی سنی
جن کی تعظیم کرتے ہیں سب انبیا
جو ملائک کو بھی سب سے محبوب ہیں
جن پہ خود ناز کرتا ہے تُو اے خدا
سب زبان و قلم عجز سے چُور ہیں
تیری تحمید کا حق ہو کیسے ادا؟
ضیاء الرحمٰن ضیاء اعظمی
No comments:
Post a Comment