Friday, 14 November 2014

ظرف ایسا ہے ستم سہہ کے بھی کم بولتے ہیں

ظرف ایسا ہے ستم سہہ کے بھی کم بولتے ہیں
موجِ خوں سر سے گزرتی ہے تو ہم بولتے ہیں
یاں کسی شخص کو تہذیبِ تکلم ہی نہیں
کیسی محفل ہے کہ سب لوگ بہم بولتے ہیں
عشق والے کبھی گمنام نہیں رہ سکتے
یہ وہ رستہ ہے جہاں نقشِ قدم بولتے ہیں
یہ الگ بات کہ اظہار نہیں کرتے لوگ
مسکراتی ہوئی آنکھوں میں بھی غم بولتے ہیں
ان کو کیا بولنا ہوتا ہے کسی محفل میں
جن کی پیشانی پہ تقدیر کے خم بولتے ہیں
جنگ میں اور تو کوئی بھی میرے حق میں نہ تھا
دست و بازو تھے سو وہ ہو کر بھی قلم بولتے ہیں
میری سچائی کا غماز ہے یہ سناٹ
جس طرح اونچی فصیلوں پہ علم بولتے ہیں

سید انصر

No comments:

Post a Comment