Tuesday, 31 March 2026

بجھتا شعلہ پھر بھڑکا ہے توبہ ہے

 بجھتا شعلہ پھر بھڑکا ہے توبہ ہے

بجلی بن کر یہ کڑکا ہے توبہ ہے

شہر میں سب ہیں پتے پہنے اوپر سے

موسم بھی یہ پت جھڑ کا ہے توبہ ہے

ادھر سے اس نے بیٹھی سی آواز لگائی

یہاں پہ ہر بابا پھڑکا ہے توبہ ہے

سراب خوردہ کسی کہانی میں ڈوب جائیں

 سراب خوردہ کسی کہانی میں ڈُوب جائیں

وہ لاؤ لشکر سمیت پانی میں ڈوب جائیں

تمہارے جیسے نہ جانے کتنے عمیق دریا

ہماری آنکھوں کی رائیگانی میں ڈوب جائیں

ہمارے مضروب جسم سے تیر کھینچ لینا

کہ خیالات کی روانی میں ڈوب جائیں

جواب دو تم کیا ہے کس نے تمہیں اشارہ سوال یہ ہے

 جواب دو تم کیا ہے کس نے تمہیں اشارہ سوال یہ ہے

کہ آج تک میں نے کیا بگارا صنم تمہارا سوال یہ ہے

قدم قدم پہ کھڑی تھی مصیبتوں میں یہ زیست تیری

خموش کیوں ہے نہیں ہے اس کو اگر سنوارا سوال یہ ہے

حضور تم کو بسایا دل میں چھپا کے رکھا زمانے بھر سے

مِری وفاؤں سے کیوں مِری جاں! کیا کنارا سوال یہ ہے

اب اس افسانے کا عنوان افسانے میں رکھ دینا

 جو ممکن ہو تو سوز شمع پروانے میں رکھ دینا

اب اس افسانے کا عنوان افسانے میں رکھ دینا

بڑی کافر کشش ایماں میں ہے اے عازم کعبہ

نہ لے جانا دل اپنے ساتھ بت خانے میں رکھ دینا

مِرا دل بھی شراب عشق سے لبریز ہے ساقی

یہ بوتل بھی اڑا کر کاگ میخانے میں رکھ دینا

بچا لے شر اعداء سے تو رکھ اپنی حفاظت میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


الٰہی رحم، اب کیا دیر ہے تنزیل رحمت میں

مدد فرما مدد کا وقت ہے ہم ہیں مصیبت میں

گنہگار آنکھ میں بھر لائے ہیں آنسو ندامت کے

نہ اب آیا تو کب جوش آئے گا دریائے رحمت میں

کرم تیرا نہ ہو گا اے خدا! گر میری کشتی پر

تو یا رب غرق ہو جائے گی دریائے ہلاکت میں

تو اپنا حال غم دل کبھی سنا تو سہی

 میں منتظر ہوں، تُو کر ہجر کا گِلہ تو سہی

گزارے کیسے شب و روز یہ بتا تو سہی

میں ہم قدم ہی نہیں ہم سفر بھی ہوں تیری

میں اپنا ہاتھ بڑھاؤں گی لڑکھڑا تو سہی

پگھل نہ جاؤں تِرے جذبوں کی تپش سے میں

نگاہیں اپنی مِرے چہرے سے ہٹا تو سہی

چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لیے

 چھوڑ دے ساری دنیا کسی کے لیے

یہ مناسب نہیں ہے، آدمی کے لیے

پیار سے بھی ضروری کئی بات ہیں

پیار سب کچھ نہیں ہے، زندگی کے لیے

دل کو بے مول بیچو نہ جذبات میں

قدر باقی رہے، آدمی کے لیے

یہ درد لا زوال تمہیں کون دے گیا

 یہ درد لا زوال تمہیں کون دے گیا

سرمایۂ جمال تمہیں کون دے گیا

موسیقیوں کی چاندنی نکھری ہے لفظ لفظ

یہ عشرت خیال تمہیں کون دے گیا

اس وادیٔ سکون و مسرت کے باوجود

یہ رنج یہ ملال تمہیں کون دے گیا

اتنی مشکل میں بھی احباب نہ ڈالیں مجھ کو

 اتنی مشکل میں بھی احباب نہ ڈالیں مجھ کو

کہ سنبھلنا بھی نہ چاہوں تو سنبھالیں مجھ کو

غم دوراں غم جاناں غم جاں ایک ہوئے

ڈر رہا ہوں یہ کہیں مار نہ ڈالیں مجھ کو

منفرد میری طبیعت ہے یہ حالات کہیں

روش عام کے سانچے میں نہ ڈھالیں مجھ کو

Monday, 30 March 2026

مٹا دیتے ہیں ہستی کو ریا کاری نہیں کرتے

 مٹا دیتے ہیں ہستی کو ریا کاری نہیں کرتے

ترے بندے دکھاوے کی وفاداری نہیں کرتے

ہمالہ کی بلندی بھی قدم بوسی کو گر اترے

زمیں والے زمیں کے ساتھ غداری نہیں کرتے

ہماری تشنہ کامی خود ہوا دیتی ہے شدت کو

عجب بادل ہیں پیاسوں کی طرف داری نہیں کرتے

کیسا شہر معنی ہے کہ سب کچھ جل رہا ہے

 کیسا شہرِ معنی ہے کہ سب کچھ جل رہا ہے

مگر آئینۂ ادراک اب بھی کھل رہا ہے

فقیہِ وقت کے فتویٰ سے سچ دب سا گیا تھا

مگر ہر لفظ کے باطن میں سُورج پل رہا ہے

سلاسل اوڑھ کر بیٹھے ہیں اہلِ زر و مسند

ضمیرِ عصر پھر آہن کے سانچے میں ڈھل رہا ہے

ہر اک زباں پر ورد ہے آقا ترا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر اک زباں پر ورد ہے آقاﷺ تِرا

کیسے نہ کرتا یا نبیﷺ چرچا ترا

قسمت زرا وہ دیکھیں حاجی بنے

جو چوم کر آئے حسیں روضہ ترا

صدیقؓ ہو عثمانؓ وہ حضرت علیؓ

پھر ہو گیا حضرت عمرؓ شیدا ترا

نرم ہاتھوں سے گوندھ کر مٹی

 امی کے نام انتساب


نرم ہاتھوں سے گوندھ کر مٹی

ایک پیکر حسیں بنایا گیا

زندگی کے حسین رنگوں سے

سر سے پاؤں تلک سجایا گیا

نور کچھ آسمان سے لے کر

روح کی طرح اتارا گیا

روز و شب کا نصاب لگتی ہے

 روز و شب کا نصاب لگتی ہے

زندگی اک کتاب لگتی ہے

دوستو کیا تمہیں مری صورت

خستہ حال و خراب لگتی ہے

عشق میں عمر جو گزاری ہے

اب سنہرا سا خواب لگتی ہے

تغیرات سے کب ربط گلستاں نہ رہا

 تغیّرات سے کب ربطِ گُلستاں نہ رہا

بہار آئی تو کیا خطرۂ خزاں نہ رہا

جبیں جھُکائی تو جنت خرید لی جیسے

سمجھ رہے ہیں کہ اب کوئی امتحاں نہ رہا

فضا میں گُونج رہی ہیں کہانیاں غم کی

ہمیں کو حوصلۂ شرح داستاں نہ رہا

Sunday, 29 March 2026

سنا ہے تو بڑا خود دار و کم آمیز ہے ساقی

 سُنا ہے تُو بڑا خود دار و کم آمیز ہے ساقی

مگر رِندوں کو کیا پیمانہ جب لبریز ہے ساقی

نوازشیں ہیں رِند ایسی، نہ ہے تیرا لحاظ ایسا

طبیعت ہی کچھ اپنی سخت بد پرہیز ہے ساقی

سلامت ساغر و مِینا،۔ سلامت مے کدہ تیرا

برغمے بزمِ دوراں نبض اپنی تیز ہے ساقی

ہمسفر اب مرے پہلو میں مرا دل نہ رہا

 ہمسفر اب مِرے پہلو میں مِرا دل نہ رہا

جس میں تو گرم سفر تھا وہی محمل نہ رہا

کس کی امید پہ لڑتا پھروں طوفانوں سے

منتظر اب مِرا کوئی لب ساحل نہ رہا

جس پہ مر مر کے ہمیں ڈھنگ سے جینا آیا

کیا کریں اب سرِ مقتل وہی قاتل نہ رہا

موت کے سامنے کھڑی ہوں میں

 موت کے سامنے کھڑی ہوں میں

عمر کی آخری گھڑی ہوں میں

تختِ افلاک تک نہیں پہنچی

کیسے عالَم میں آ پڑی ہوں میں

ناچتا ہے وہ رزق سڑکوں پر

جس کی خاطر بہت لڑی ہوں میں

اندھیرا کیوں جا بجا ہوا ہے

 اندھیرا کیوں جا بجا ہوا ہے

چراغِ دل تو جلا ہوا ہے

ہجومِ حسرت ہر اک جگہ ہے

اے ناخداؤں یہ کیا ہوا ہے

ستم گرو تم ڈرو خدا سے

کوئی نہ ہو تب خدا ہوا ہے

سو منصور ایسا بور ہے جیون درختوں کا

 بغداد


سو

منصور

ایسا بور ہے جیون درختوں کا

جو ہر غارت گری کے سرخ موسم میں

سرِ شاخِ نخیلِ جاں

اکیلا ہی نکلتا ہے

اس پر فدا حروف تھے قربان لفظ لفظ

 اس پر فدا حروف تھے قربان لفظ لفظ

دل میں اتر گیا وہی ارمان لفظ لفظ

دل کا غبار شعروں میں بین السطور تھا

چپ تھے ردیف و قافیہ انجان لفظ لفظ

جب کوئی نقص میری غزل میں نہ مل سکا

پڑھنے لگا وہ غور سے دیوان لفظ لفظ

Saturday, 28 March 2026

صحرا بھی سو گیا ہے دریا بھی سو گیا

 صحرا بھی سو گیا ہے دریا بھی سو گیا

قسمت کا اپنی یارو تارا بھی سو گیا

ہم جاگتے ہیں اس دم تاریک رات میں

منزل بھی سو گئی جب رستہ بھی سو گیا

تھی آرزو سفر میں تم مِرے ساتھ ہو

ہمراز کھو گیا ہے، سایہ بھی سو گیا

گزر جاتا ہے یوں دور شباب آہستہ آہستہ

 گزر جاتا ہے یوں دور شباب آہستہ آہستہ

کہ اترے جس طرح کیف شراب آہستہ آہستہ

شفق ہوتی ہے جیسے منتقل شب کے اندھیروں میں

بدلتی جاتی ہے تعبیر خواب آہستہ آہستہ

چلے گا سلسلہ کچھ اور ابھی خانہ خرابی کا

کہ بستے ہیں تباہ انقلاب آہستہ آہستہ

ان کی تخلیق تو سب سے پہلے ہوئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ان کی تخلیق تو سب سے پہلے ہوئی

جلوہ فرما وہ آخر میں سب سے ہوئے

روشنی اس جہاں کو ان ہی سے ملی

ان کے دم سے جہاں کے اندھیرے چھٹے

میرے آقاﷺ یہ تیرا ہی فیضان ہے

تیری نسبت سے سب غیر اپنے بنے

وہ قوم کبھی نہیں جھک سکتی

فلسطینی شاعرہ کے کلام کا اردو ترجمہ


 وہ قوم کبھی نہیں جھک سکتی

جس نے بغاوت کو اپنے دل میں سمو لیا ہو

اور سورج کی طرف بڑھتی چلی جائے

وہ کبھی نہیں جھکے گی


فدویٰ طوقان 

گھر جلا میرا تو لوگوں نے تماشا دیکھا

 گھر جلا میرا تو لوگوں نے تماشا دیکھا

یا خدا! میں نے تِری دنیا میں یہ کیا دیکھا

یہ جہاں خواب میں تھا وادئ رنگ و نکہت

جب کھلی آنکھ، دہکتا ہوا صحرا دیکھا

بن گئی پانو کی زنجیر غمِ دہر کی دھوپ

دور ہی سے تِری دیوار کا سایہ دیکھا

اے کاش سنتا مری وہ گزارشات کبھی

 اے کاش سنتا مری وہ گزارشات  کبھی

جنہیں زمانہ کہے گا نگارشات کبھی 

بدن کہ مٹی کا بت ہے وہ جسم یا پیکر

بس اک شخص رہا میری کائنات کبھی

مجھے وصال ملا تھا تو ہجر پایا ہے

نہیں بھلانے کی اس کی نوازشات کبھی

اے حکومت چاہیے ہم پر بھی تجھ کو اعتماد

 اے حکومت چاہیے ہم پر بھی تجھ کو اعتماد

ہم کبھی دنیا میں ہو سکتے نہیں وجہِ فساد

اپنی ملت پر کریں گے اپنی جانوں کو نثار

اپنی جانبازی کی دکھلانا ہے ہم کو بھی بہار

ہم نہیں ہیں وہ کہ آئینِ رضا کو چھوڑ دیں

جب پڑے کوئی مصیبت تو وفا کو چھوڑ دیں

Friday, 27 March 2026

ابر بے وجہ نہیں دشت کے اوپر آئے

 ابر بے وجہ نہیں دشت کے اوپر آئے

اک دعا اور کہ بارش کی دعا بر آئے

آنکھ رکھتے ہوئے کچھ بھی نہیں دیکھا ہم نے

ورنہ منزل سے حسیں راہ میں منظر آئے

کوئی امکان کہ جاگے کبھی لوہے کا ضمیر

اور قاتل کی طرف لوٹ کے خنجر آئے

منظر دیکھے ان کے حرم کے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


منظر دیکھے ان کے حرم کے

بھاگ جگے ہیں چشمِ نم کے

نورِ اول ذاتِ محمدﷺ

وہ مصداق ہیں لوح و قلم کے

ان کے شہر کے ذرے ہوتے

بوسے لیتے ان کے قدم کے

اتنی چاہت سے بھلا کون صدا دے گا تجھے

 اتنی چاہت سے بھلا، کون صدا دے گا تجھے

جو بھی تو مانگےگا دل سے، وہ خدا دے گا تجھے

رات بھر نیند نہ جانے، کیوں گریزاں مجھ سے

وحشت دل کے لیيے کون، دوا دے گا مجھے

کوئی انساں نہ رہا، سب ہی تھے حیوان یہاں

آخر کار وہ تنگ آ کے، وبا دے گا تجھے

چپ چاپ سہو شکوہ نا کرو

 عزمِ مصمم


چپ چاپ سہو

شکوہ نا کرو

کوئی کچھ بھی کہے

سب سنتے رہو

جس حال میں

جینا مشکل ہو

تم اپنے آپ پر احسان کیوں نہیں کرتے

 تم اپنے آپ پر احسان کیوں نہیں کرتے

کیا ہے عشق تو اعلان کیوں نہیں کرتے

سجائے پھرتے ہو محفل نہ جانے کس کس کی

کبھی پرندوں کو مہمان کیوں نہیں کرتے

وہ دیکھتے ہی نہیں جو ہے منظروں سے الگ

کبھی نگاہ کو حیران کیوں نہیں کرتے

ہم پیڑ کی شاخوں کو ہلانے میں لگے ہیں

 ہم پیڑ کی شاخوں کو ہلانے میں لگے ہیں

جھولی میں کوئی پھول گرانے میں لگے ہیں

کچھ میں بھی تو جینے کے بہت حق میں نہیں ہوں

کچھ دکھ بھی مرا ہاتھ بٹانے میں لگے ہیں

اُس پار کے لوگوں سے ہمیں بھی ہے عقیدت

ہم پھول نہیں اشک بہانے میں لگے ہیں

Thursday, 26 March 2026

عاشق کوئی سنا ہے کہ محفل میں آ گیا

 کیسا یہ خوف شہر سے جنگل میں آ گیا

بُو اپنی گُل سمیٹ کے کونپل میں آ گیا

مُٹھی میں بھر کے ریت اُڑا دی فقیر نے

سارے کا سارا دشت ہی ہلچل میں آ گیا

مجھ سے بچھڑ کے اس کی بھی حالت بُری ہوئی

ہر ایک اشک دونوں کا بادل میں آ گیا

کتنی حسیں ہے شام چلو شاعری کریں

 کتنی حسیں ہے شام چلو شاعری کریں

چھوڑو یہ تام جھام چلو شاعری کریں

اس شغل میں نہ وقت نہ موسم کی شرط ہے

ہو صبح یا کہ شام چلو شاعری کریں

مرحوم شاعروں کا جو مل جائے کچھ کلام

سرقے کا لے کے جام چلو شاعری کریں

تیری رحمتیں بے پایاں تیرا کرم ہے جاری

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تیری رحمتیں بے پایاں تیرا کرم ہے جاری

تیرے کرم سے مولا ہے زندگی سنواری

شیوہ نہیں ہے شکوہ شایاں نہیں ہے زاری

دکھ ہو کہ رنج و غم ہو چاہے کوئی بیماری

تیری رضا میں راضی شکوہ نہیں کسی سے

جس حال میں بھی مالک یہ زندگی گزاری

دشمن کی پہلی صف میں وہی یار بیٹھے ہیں

 کتنے یہاں جو عاقل و بیدار بیٹھے ہیں

اتنے ہی شہر میں کہاں غمخوار بیٹھے ہیں

مرشد ہمارے ہاتھ سے اک ظلم ہو گیا

محفل میں اپنی آستیں ہم جھاڑ بیٹھے ہیں

افسوس جن پہ تکیہ کیا تھا حیات کا

دشمن کی پہلی صف میں وہی یار بیٹھے ہیں

اٹھائیں ہجر کی شب دل نے آفتیں کیا کیا

 اٹھائیں ہجر کی شب دل نے آفتیں کیا کیا

امید وصل میں جھیلیں مصیبتیں کیا کیا

وہی ہے جام وہی مے وہی سبو لیکن

بدل گئی ہیں زمانے کی نیتیں کیا کیا

دبی زبان سے کرتے ہیں غیر در پردہ

تمہارے منہ پہ تمہاری شکایتیں کیا کیا

ہے زمانوں پہ راج پتھر کا

 کل بھی پتھر کا آج بھی پتھر کا

ہے زمانوں پہ راج پتھر کا

آپ کی سوچ آئینہ تمثال

اور سارا سماج پتھر کا

وہ پہنتے ہیں اور دکھاتے ہیں

حسن سے امتزاج پتھر کا

کرم میں ہے نہ ستم میں نہ التفات میں ہے

 کرم میں ہے نہ ستم میں نہ التفات میں ہے

جو بات تیری نگاہوں کی احتیاط میں ہے

کچھ اس طرح سے چلے جا رہے ہیں کانٹوں پر

کہ جیسے ہاتھ ہمارا تمہارے ہاتھ میں ہے

دیے جلے ہیں سجی جا رہی ہے کل کی دلہن

عجیب حسن غم زندگی کی رات میں ہے

گلاب سارے مہکنے لگے ہیں گلشن کے

 گلاب سارے مہکنے لگے ہیں گلشن کے

وہ میری قبر پہ آئے ہیں آج بن ٹھن کے

چرا کے لے گیا میری وہ زندگی کی کتاب

بڑے خلوص سے صدقے اتارے رہزن کے

وہ ہم سے مانگ رہے ہیں ثبوت حب وطن

بزرگ جن کے تھے پنشن گزار لندن کے

Wednesday, 25 March 2026

میں عرش و فرش پر محو خیال طور رہتا ہوں

 میں عرش و فرش پر محوِ خیال طور رہتا ہوں

عیاں سیرت سے ہوں، صورت سے گو مستور رہتا ہوں

حقیقت میں میرا مسکن تو مے خانہ ہے مے خانہ

نہ حاجت جام و مینا کی، نشے میں چُور رہتا ہوں

میرا سایہ نہ چھوڑے گا قیامت تک میرا پیچھا

یہ اتنا پاس آتا ہے، میں جتنا دور رہتا ہوں

ان کا انداز بیاں اور اثر تو دیکھو

 ان کا انداز بیاں اور اثر تو دیکھو

گفتگو کا یہ سلیقہ یہ ہنر تو دیکھو

زخم پر مرہم امید رکھا ہے میں نے

دیکھنے والو مِرا زخم جگر تو دیکھو

کہہ رہی ہے مِرے کانوں میں گزرتی ہوئی شام

یہ مِرا حوصلہ یہ عزم سفر تو دیکھو

جفا دیکھنی تھی ستم دیکھنا تھا

 جفا دیکھنی تھی ستم دیکھنا تھا

نصیبوں میں رنج و الم دیکھنا تھا

وہ آتے نہ آتے شب وعدہ لیکن

مجھے دے کے سر کی قسم دیکھنا تھا

خجالت ہوئی اس کے کوچہ میں کیا کیا

مجھے پہلے نقش قدم دیکھنا تھا

کیا بتاؤں مجھے کیا یاد ہے کیا یاد نہیں

 کیا بتاؤں مجھے کیا یاد ہے کیا یاد نہیں

اتنے غم ہیں کہ غم ہوش ذرا یاد نہیں

اس گنہ گار محبت پہ خدا رحم کرے

جس کو کچھ تیری محبت کے سوا یاد نہیں

میری دیوانہ مزاجی پہ ہے الزام مگر

اپنی بے گانہ نگاہی کی ادا یاد نہیں

میرے نہ ہوئیے مجھے اپنا نہ کیجیے

 میرے نہ ہوئیے مجھے اپنا نہ کیجیے

لیکن مذاق حسن کو رسوا نہ کیجیے

دل تو یہ کہہ رہا ہے کہ ان سے گلہ کروں

غیرت یہ کہہ رہی ہے کہ شکوہ نہ کیجیے

ٹوٹے گا نفس کا یہ تسلسل خبر نہیں

چلتی ہوئی ہوا کا بھروسہ نہ کیجیے

سنبھل کر شراب محبت لٹائیں

 سنبھل کر شراب محبت لٹائیں

وہ مخمور آنکھیں قیامت نہ ڈھائیں

نہ لائیں گی کیا زلفِ جاناں کی نکہت

نہ آئیں گی کیا روح پرور ہوائیں

خدا جانے قسمت میں ہیں یا نہیں ہیں

دیارِ محبت کی دل کش فضائیں

طنز کے پتھر نام وفا پر جب بھی کوئی برساتا ہے

 طنز کے پتھر نامِ وفا پر جب بھی کوئی برساتا ہے

درد کا رشتہ آنسو بن کر آنکھوں میں آ جاتا ہے

رات اندھیری ناگن بن کر کروٹ کروٹ ڈستی ہے

یاد کا مجرم جب خوابوں کو زہر کے جام پلاتا ہے

اوڑھ کے مذہب کی چادر کو قتل کی سازش ہوتی ہے

سچائی کا بادل ہر دم کُفر کے پھل برساتا ہے

Tuesday, 24 March 2026

گریہ نہ ہو سکے گا ترے رہگزار میں

گریہ نہ ہو سکے گا تِرے رہگزار میں

اب جان ہی نہیں ہے ترے سوگوار میں

حامی زمین کا ہے نظر آسماں پہ ہے

کچھ تو غرور سا ہے ترے انکسار میں

مت پوچھ ہائے عمر وہ کتنی دراز تھی

ہم نے گزار دی جو ترے انتظار میں

دشمن کے طنز کو بھی سلیقے سے ٹال دے

 دشمن کے طنز کو بھی سلیقے سے ٹال دے 

اپنے مذاق طبع کی ایسی مثال دے 

بخشے بہار کو جو نہ شائستگی کا رنگ 

ایسی ہر ایک شے کو چمن سے نکال دے 

پچھلی رتوں کے داغ تو سب ماند پڑ گئے 

اب کے بہار زخم کوئی لا زوال دے 

جیسے جیسے آگہی آرامِ جاں ہوتی گئی

 جیسے جیسے آگہی آرامِ جاں ہوتی گئی

ویسے ویسے اپنی لا علمی عیاں ہوتی گئی

رمزِ فطرت گر کوئی پا بھی گیا اہلِ نظر

کب وہ اس اہلِ نظر سے بھی بیاں ہوتی گئی

اٹھ گئے جب بھی مخالف مردِ صادق کے خلاف

خود صداقت اٹھ کے اس کی پاسباں ہوتی گئی

اجلی پوشاک میں پھرتے ہیں نہا کے دھبے

 کون کہہ سکتا ہے اب ان کو خطا کے دھبے

اجلی پوشاک میں پھرتے ہیں نہا کے دھبے

اب بھی کرتا ہوں وہ مخمل سی ہتھیلی محسوس

اب بھی موجود ہیں دامن پہ حنا کے دھبے

غم کے صحرا سے نکل آئے تھے شاید کچھ لوگ

کتنے چہروں پہ نظر آئے ہوا کے دھبے

ناکام ہی دل جو رہنا تھا ناکام رہا اچھا ہی ہوا

 ناکام ہی دل جو رہنا تھا ناکام رہا اچھا ہی ہوا

اب کیجے کسی کا شکوہ کیا جو کچھ بھی ہوا اچھا ہی ہوا

کچھ منزل کا غم بڑھ جاتا کچھ راہیں مشکل ہو جاتیں

اس تپتی دھوپ میں زلفوں کا سایہ نہ ملا اچھا ہی ہوا

اب راہ وفا کے پتھر کو ہم پھول نہیں سمجھیں گے کبھی

پہلے ہی قدم پر ٹھیس لگی دل ٹوٹ گیا اچھا ہی ہوا

Monday, 23 March 2026

کہ اعلیٰ و ادنا سبھی مل مجھے

کہ اعلیٰ و ادنیٰ سبھی مِل مجھے

بُرا مِری گردش کو سب نے کہے

جو گردش سے اس چرخ کی وہ جوان

ہوا ہائے زیرِ زمیں مہہ نہاں

ہے تاریک آنکھوں میں سارا جہاں

تڑپنا شب و روز ہے گا یہ جہاں

چند لفظوں کے جال میں رکھا

 چند لفظوں کے جال میں رکھا

دل کو رنج و ملال میں رکھا

غم کا سایا بھی اس نے اک لا کر

نظم روز وصال میں رکھا

جو بھی ہم نے جواب میں چاہا

اس کو اپنے سوال میں رکھا

Sunday, 22 March 2026

دیار غیر میں صبح وطن کی یاد آئی

 یاد


دیار غیر میں صبح وطن کی یاد آئی

نسیمِ آبلہ پا کو چمن کی یاد آئی

جراحتوں نے کیا اہتمامِ لالہ و گُل

بہارِ رفتہ کو سرو و سمن کی یاد آئی

گزر رہے تھے شب و روز کنجِ عزلت میں

کہ شمع بن کے تِری انجمن کی یاد آئی

اپنی اوقات زمانہ کو بتاتے آئے

 اپنی اوقات زمانہ کو بتاتے آئے

تم جدھر آئے ادھر آگ لگاتے آئے

ہم کو محفل میں تعلق کا بھرم رکھنا تھا

دشمنوں کو بھی گلے اپنے لگاتے آئے

بس یہی ان کا کرم ہم پہ بہت بھاری ہے

جب وہ آئے تو کرم اپنا جتاتے آئے

سناتا ہوں تمہیں میں اپنی بات آہستہ آہستہ

 سُناتا ہوں تمہیں میں اپنی بات، آہستہ آہستہ

گُزرتی جائے ہے فُرقت کی رات آہستہ آہستہ

کہاں پیدا ہوا اور کس جگہ پر زندگی گُزری

چلی ہی جائے ہے میری برات، آہستہ آہستہ

الٰہی شکریہ تیرا کہ مجھ کو چند لمحوں میں

غموں سے مل ہی جائے گی نجات، آہستہ آہستہ

یا مصطفیٰ یا مجتبیٰ خیرالورا جان جہاں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یا مصطفیٰﷺ یا مجتبیٰﷺ خیرالورا جانِ جہاں

محبوب جس کو خود کہا بےشک خدا جان جہاں

حضرت عمر سے فاطمہؑ کہنے لگی بھائی سنو

تجھ کو مرادِ مصطفیٰﷺ کہتا رہا جان جہاں

بیمار ہیں ہم جانتے ہیں آپ ہیں غمخوار بس

ہم کو عطا ہو آپ کی خاک شفا جان جہاں

پھر کھل گئی کوئی غزل دل کی کتاب کی

 پھر کھل گئی کوئی غزل دل کی کتاب کی

ہونٹوں کو چھو گئیں وہی سانسیں گلاب کی

وہ شخص جانے کیوں بہت اپنا لگا مجھے

جس نے کبھی چھیڑ دیں باتیں جناب کی

دل کے فقیر نے کہا؛ جو مانگنا ہے مانگ

میں نے بھی پیر مانگ لی ساجھے حساب کی

بس اپنے خواب سے تعبیر کا سامان لیتے ہیں

 بس اپنے خواب سے تعبیر کا سامان لیتے ہیں

وہ سب انجان ہیں کہتے جو ہیں ہم جان لیتے ہیں

یہی کہہ دے تِری گلیوں کی ہم نے خاک چھانی ہے

تِرے دفتر سے وہ ایوان کے دیوان لیتے ہیں

ہوا کی موج میں رہ رہ کے آہٹ تیری ملتی ہے

تجھے اے زندگی! ہم دور سے پہچان لیتے ہیں

Saturday, 21 March 2026

جینے کی ہر امنگ سلانی پڑی مجھے

 جینے کی ہر امنگ سلانی پڑی مجھے

کاندھے پہ اپنی لاش اٹھانی پڑی مجھے

غدار ہم سفر تھے سو کرتا میں کیا بھلا

چلتی ہوئی ٹرین جلانی پڑی مجھے

گہرائی الجھنوں کی بلندی سے جب دکھی

ہاتھوں سے اپنی سیڑھی گرانی پڑی مجھے

یار سے دست و گریباں نہ ہوا تھا سو ہوا

 یار سے دست و گریباں نہ ہوا تھا سو ہوا

کبھی اتنا میں پشیماں نہ ہوا تھا سو ہوا

واقعی جائے ندامت تو یہی ہے کہ کبھو

مجھ سے جو کام عزیزاں نہ ہوا تھا سو ہوا

تجھ کو دیکھے کوئی اور اس سے خفا ہونا ہائے

کیا کروں اے دل ناداں نہ ہوا تھا سو ہوا

عداوت کو لگاوٹ دشمنی کو دل لگی سمجھے

 عداوت کو لگاوٹ دشمنی کو دل لگی سمجھے

ہم اپنی سادگی سے جب کبھی سمجھے یہی سمجھے

بہت برباد ہو کر آہ رازِ عاشقی سمجھے

تمہاری دوستی کو ہم فلک کی دشمنی سمجھے

جہاں محرومیاں دیکھیں وہیں دنیائے دل پائی

جسے بربادِ غم دیکھا اسی کو آدمی سمجھے

وصل کی شب میں سحر ڈھونڈ کے لایا نہ کرو

 وصل کی شب میں سحر ڈھونڈ کے لایا نہ کرو

خواب ہی میں مجھے رہنے دو جگایا نہ کرو

میری آنکھوں میں نہاں ایک سیاہ شیشہ ہے

میری تصویر بھی اب مجھ کو دکھایا نہ کرو

جھلملاتا ہے اب اک جلوہ مِری آنکھوں میں

آندھیاں بن کے مِری نظروں پہ چھایا نہ کرو

منا کے روٹھی ہوئی روشنی کو لے آؤ

 منا کے روٹھی ہوئی روشنی کو لے آؤ

مِرے قریب مِری زندگی کو لے آؤ

تمام عمر گزاری ہے جس کی فرقت میں

مِری تمنا مِری زندگی کو، لے آؤ

وہ جس مقام پہ درویش مسکراتا ہے

اُسی مقام پہ ہر آدمی کو لے آؤ

فرزانے تجھ کو ڈھونڈ کے لاچار ہو گئے

 فرزانے تجھ کو ڈھونڈ کے لاچار ہو گئے

دیوانے تیرے صاحبِ اسرار ہو گئے

یارب عطا ہو پائے طلب کو جنوں کا جوش

ہوش و حواس راہ کی دیوار ہو گئے

گھبرا کے ہم بھی تنگئ دامانِ فکر سے

عریاں کبھی کبھی سرِ بازار ہو گئے

بالوں کی سیاہی میں سفیدی جو عیاں ہے

 بالوں کی سیاہی میں سفیدی جو عیاں ہے

بس چونکیے یہ صبح کی آوازِ اذاں ہے

یوں لذتِ آآزارِ قفس رشتۂ جاں ہے

"اب دل پہ نشیمن کا تصور بھی گراں ہے"

ہر سُو نگراں ہوں متجسس ہیں نگاہیں

سائے تو بہت ہیں مگر انسان کہاں ہیں

Friday, 20 March 2026

در جاناں سے نہ لے جائے خدا اور کہیں

 در جاناں سے نہ لے جائے خدا اور کہیں

ہم نہیں جائیں گے اس در کے سوا اور کہیں

کر دیا ان کی جدائی نے عزیزوں سے جدا

میں کہیں اور ہوں اور دل ہے مرا اور کہیں

آپ کے کوچے میں اغیار کہاں آتے ہیں

میں نے دیکھے ہیں نقشِ کفِ پا اور کہیں

جب سے سرکار نے نعتوں کی اجازت دی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب سے سرکارﷺ نے نعتوں کی اجازت دی ہے

ساری دُنیا نے مجھے ڈھیر محبّت دی ہے

اُنؐ کے رتبے کو بیاں کرنا تو ممکن ہی نہیں

اُنﷺ کو اللّٰہ نے نبیوں کی صدارت دی ہے

ہجر کاٹیں تبھی کُھلتا ہے کسی وصل کا بھید

آج تک اِس لیے اُس نے ہمیں فُرقت دی ہے

محفوظ کیا رہا ہے نظر سے دکان میں

 محفوظ کیا رہا ہے نظر سے دُکان میں

کیسے چھُپاؤں عمر کو ٹُوٹے مکان میں

دُہرائے کون قتلِ غریباں کی داستاں

زنجیر ڈال دی ہے ڈروں نے زبان میں

دن میں جو دے رہے تھے ہمیں آشتی کا درس

شب میں چُھپا رہے تھے کوئی شے مچان میں

تری گلی میں جو بستر بچھا کے بیٹھ گیا

 تِری گلی میں جو بستر بِچھا کے بیٹھ گیا

وہ تیرے نام پہ سب کچھ لُٹا کے بیٹھ گیا

خُودی میں جس نے خُدا سے بھی کچھ نہیں مانگا

وہ بے خُودی میں تِرے در پہ آ کے بیٹھ گیا

قفس میں کترے تھے صیّاد نے پر بلبل کے

انہیں پروں کا نشیمن بنا کے بیٹھ گیا

اصولوں سے بغاوت کیجیے گا مت

 اصولوں سے بغاوت کیجیے گا مت

انا خاطر سیاست کیجیے گا مت

خدا راضی رہے ہر دم ہمیشہ بس

ریا جیسی عبادت کیجیے گا مت

محبت پاک ہے جذبہ سنو لوگو

دکھاوے کی محبت کیجیے گا مت

کون آیا گیسوؤں کو پریشاں کیے ہوئے

 کون آیا گیسوؤں کو پریشاں کیے ہوئے

بربادئ نگاہ کا ساماں کیے ہوئے

پھر چاہتا ہوں خنجر قاتل سے ارتباط

دشوارئ حیات کو آساں کیے ہوئے

پھر ساحلِ مراد کی ہے دل کو آرزو

کشتی کو نذر شورشِ طوفاں کیے ہوئے

صراحی ہے سر محفل نہ دور جام ہے ساقی

 صراحی ہے سر محفل نہ دور جام ہے ساقی

تِری ذات گرامی موردِ الزام ہے ساقی

بگڑتی جا رہی ہے رات دن ترتیب مے خانہ

تِرے کارِ جہاں بینی کا یہ انجام ہے ساقی

مِرے حصے میں آئی ہے فقط دُردِ تہِ مینا

میسر کیوں عدو کو شیرۂ بادام ہے ساقی

خشک آنکھوں سے کوئی پیاس نہ جوڑی ہم نے

 خشک آنکھوں سے کوئی پیاس نہ جوڑی ہم نے

آس ہم سے جو سرابوں کو تھی، توڑی ہم نے

بارہا ہم نے یہ پایا کہ لہو میں ہے شرر

اپنی دکھتی ہوئی رگ جب بھی نچوڑی ہم نے

جو سنورنے کو کسی طور بھی راضی نہ ہوئی

بھاڑ میں پھینک دی دنیا وہ نگوڑی ہم نے

Thursday, 19 March 2026

مکاں سے لامکاں تک ہے فقط چرچا محمد کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مکاں سے لامکاں تک ہے فقط چرچا محمدﷺ کا

گھٹا سکتا نہیں کوئی سنو رتبہ محمدﷺ کا

زمانے سے کیا لینا زمانہ کچھ نہیں دیتا

زمانہ کھا رہا ہے خود یہاں صدقہ محمدﷺ کا

مصیبت سے نکلنا جو کبھی چاہو اگر مومن

لبوں پر ورد ہو ہر دم فقط آقا محمدﷺ کا

آنکھ کے ساتھ کسی دید کا وعدہ باندھیں

 جسم ہوتی ہوئی ساعت کو لبادہ باندھیں

اپنے اندر کے نظارے کا ارادہ باندھیں

میں تنفس کی بنت مصرعے پہ رکھ دیتی ہوں

کون کہتا ہے زرا مصرعے کو سادہ باندھیں

خود فریبی کبھی اخلاق نہیں دے سکتی 

اپنے منشور میں تہذیب زیادہ باندھیں

کس نے کہا تھا اتنے سوالات کیجیے

 کس نے کہا تھا اتنے سوالات کیجیے

کم تھا کہ ان سے آپ ملاقات کیجیے

اے نازنین، حسنِ مکمل کا واسطہ

بہتر ہمارے شہر کے حالات کیجیے

پہلے مٹیں جناب رہِ عشقِ یار ہے

پھر اس کے بعد ذات کا اثبات کیجیے

Wednesday, 18 March 2026

جو اپنے سائے سے ہر لمحہ خوف کھاتے ہیں

 جو اپنے سائے سے ہر لمحہ خوف کھاتے ہیں

نکل کے دھوپ میں وہ لوگ کیسے آتے ہیں

لہو میں دیکھ کے تر سبز موسموں کا لباس

برہنہ برگِ شجر قہقہہ لگاتے ہیں

ثبوت دیتے ہیں وہ اپنی اعلیٰ ظرفی کا

ہر ایک طنز کو جو ہنس کے ٹال جاتے ہیں

جب کہ ماضی سے بہت پست بھی حال اچھا ہے

 جبکہ ماضی سے بہت پست بھی حال اچھا ہے 

پھر تو مستقبل رنگیں کا خیال اچھا ہے

جس کا جو ذوق ہو اس کو وہی آتا ہے پسند 

میں تو کہتا ہوں کہ دونوں کا خیال اچھا ہے

کچھ الیکشن میں تو کچھ نام پہ غالب کے کماؤ 

اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے

لسانی نفرتوں کو اب مٹانا چاہیے سب کو

 لسانی نفرتوں کو اب مٹانا چاہیے سب کو 

لگائی آگ جس نے بھی بجھانا چاہیے سب کو

سیاسی گفتگو بھی آج کل رہبر نہیں کرتے 

زرا اخلاق رہبر کو سکھانا چاہیے سب کو 

وطن تک بیچنے آئے جنہیں رہبر سمجھتے ہو 

لٹیروں سے وطن اپنا بچانا چاہیے سب کو 

پھر دل پہ میرے زخم نیا دے رہا ہے کیوں

 اس پیار سے تو مجھ کو صدا دے رہا ہے کیوں

چنگاریوں کو پھر سے ہوا دے رہا ہے کیوں

اے چارہ گرہ میں محبت کی ہوں مریض

بس پیار مجھ کو دے دے دوا دے رہا ہے کیوں

تقسیم کرتے دیکھا تو تب راز یہ کھلا

اس آدمی کو اتنا خدا دے رہا ہے کیوں

ایسی عادت پڑی لڑائی کی

 ایسی عادت پڑی لڑائی کی

جان لیتا ہے بھائی بھائی کی

انگلیاں اٹھتی ہیں خدائی کی

ہت تِری ایسی بے حیائی کی

دھجیاں میکدے میں شیخ کی آج

خوب اڑتی ہیں پارسائی کی

سکون دل ابھی لاؤں کہاں سے

 سکون دل ابھی لاؤں کہاں سے

مجھے فرصت نہیں آہ و فغاں سے

نہ پوچھو ماجرائے شوق ہم سے

کہیں لغزش نہ ہو جائے زباں سے

کرم ان کا ترے حال زبوں پر

مگر یہ بات باہر ہے گماں سے

Tuesday, 17 March 2026

چھپ سکی نہ دل کی بات آپ کے چھپانے سے

 چھپ سکی نہ دل کی بات آپ کے چھپانے سے

کچھ نظر سے سمجھے ہم، کچھ نظر چرانے سے

ترکِ دوستداری کا کیا گلہ کہ وہ بھی ایک

رسم تھی زمانے کی اٹھ گئی زمانے سے

اس خوشی کو لے کر بھی کیا کرے گا دیوانے

جس خوشی کی راہوں میں غم نہیں زمانے سے

میرے جانے کے بعد تم مجھے لفظوں میں یاد کرو گی

 وصیت


میرے جانے کے بعد

تم مجھے لفظوں میں یاد کرو گی

تب اچھے بُرے سب لفظ

میرے لیے تو بے معنی ہو چکے ہوں گے

مجھے یاد ہی کرنا ہے تو

نرگس کے گلدستوں میں

یوں آپ جو آسودۂ غم کرتے رہیں گے

 یوں آپ جو آسودۂ غم کرتے رہیں گے

ہم درد دل و جان کو کم کرتے رہیں گے

سمجھے تھے کہ وہ شکوے گِلے بھُول گئے ہیں

معلوم نہ تھا دل پہ رقم کرتے رہیں گے

رکھیں گے تِرے غم کو زمانے سے چھپا کر

تنہائی میں ہم آنکھ کو نم کرتے رہیں گے

الاؤ کنول کے پھولوں بنفشی خوابوں کو

 الاؤ


کنول کے پھولوں، بنفشی خوابوں

کو روز دفتر کی بوڑھی میزوں

کے چٹخے کونوں سے چھلنی کرنا

شراب رُت میں بھی دہکی خواہش

کا اک الاؤ پہن کے پھرنا

خود اپنی آنکھوں میں خاک بھرنا

جہاں پہ ہوتا ہوں اکثر وہاں نہیں ہوتا

 جہاں پہ ہوتا ہوں اکثر وہاں نہیں ہوتا

وہیں تلاش کرو میں جہاں نہیں ہوتا

اگر تمہاری زباں سے بیاں نہیں ہوتا

مِرا وجود کبھی داستاں نہیں ہوتا

بچھڑ گیا تھا وہ ملنے سے پیشتر ورنہ

میں اس طرح سے کبھی رائیگاں نہیں ہوتا

کیا کوئی اور زندگی ہو گی

 کیا کہیں اور پھر ملیں گے ہم، کیا کوئی اور زندگی ہو گی

بیٹھ تو، بات کر کہ کیا معلوم کون سی چائے آخری ہو گی

اک تعلق کے ٹوٹ جانے سے شہر کا شہر ٹوٹ جائے گا

پھر یہ رت لوٹ کر نہ آئے گی، پھر ملاقات سرسری ہو گی

چشمِ پُرنم سے مت پریشاں ہو، شب کی جاگی ہوئی ہیں بیچاری

پھر تعلق کے اس مرحلے پر آنکھ کس کی نہیں بھری ہو گی

Monday, 16 March 2026

تم مجھے مار کر کیا کرو گے

 تم مجھے مار کر کیا کرو گے؟

دشت میں میری لاش پھینک کر 

تم مجھ سے ہاتھ نہیں دھو سکتے

میرا لہُو تمہارے ہاتھ پر 

مقدر کی لکیر میں اُتر کر جم چکا ہے 

جسے تم جنم جنم بھی کھُرچو گے 

عشق میں گیت گانے لگ گیا ہے

 ہجر میں دل ٹھکانے لگ گیا ہے

آنکھ سے خون آنے لگ گیا ہے

ایسی تنہائی ہے کہ اب تو ہمیں

خود سے بھی خوف آنے لگ گیا ہے

جس کو نفرت تھی شعر گوئی سے

عشق میں گیت گانے لگ گیا ہے

ہاں امتحان سوز دروں کر چکے ہیں ہم

 ہاں امتحانِ سوزِ دروں کر چکے ہیں ہم

اب ترک راہ و رسمِ جنوں کر چکے ہیں ہم

ڈرتے ہیں ناشناسی اہلِ کرم سے اب

دل رفتگاں کی یاد میں خوں کر چکے ہیں ہم

اب ان سے بے رُخی کی شکایت فضول ہے

خود پرچمِ طلب ہی نِگوں کر چکے ہیں ہم

قریب تھا کہ میں کہہ دیتا جاؤ چھوڑ دیا

 قریب تھا کہ میں کہہ دیتا جاؤ چھوڑ دیا

کسی نے ہاتھ پکڑ کر مجھے جھنجھوڑ دیا

اچھل رہا تھا کناروں سے نیند کا دریا

سو میں نے خواب کا رخ اور سمت موڑ دیا

ہوا نے ہاتھ نہ تھاما مِری صداؤں کا

تو میں طیش میں آ کر چراغ توڑ دیا

جان سے جاتے رہے جان سے جانا نہ گیا

 جان سے جاتے رہے جان سے جانا نہ گیا

دل گیا عشق میں پر دل کا لگانا نہ گیا

موت کے بعد بھی اک بوجھ اٹھا رکھا ہے

سر تو جانا ہی تھا پر حیف کہ شانا نہ گیا

آج بھی آ کے وہ آنکھوں میں چہک اٹھتا ہے

گلشن دل سے کبھی تیرا زمانہ نہ گیا

نہ کچھ تکرار تم کو ہے نہ کچھ شکوہ ہمارا ہے

 نہ کچھ تکرار تم کو ہے نہ کچھ شکوہ ہمارا ہے

یہ دل کیا چیز ہے اب جان تک دینا گوارا ہے

دم رفتار اٹھا فتنے قیامت کا اشارہ ہے

تِرا منہ دیکھنا خورشید محشر کو نظارا ہے

وہ مہ رو اے فلک پھرتا ہے ہر شب میری آنکھوں میں

تصور نے مِرے غم خانے میں اک چاند تارا ہے

Sunday, 15 March 2026

عقل نے چھین لی بنیائی دل کی

 عقل نے چھین لی بنیائی دل کی 

ایک شاعرہ کو محبت نہیں کرنے دیتی 

اب سونے کی بھی کوشش کروں تو

شناسائی خواب نہیں بُننے دیتی  

مجھ کو پسند ہیں گلاب بہت مگر

زخمی پوریں کلیاں نہیں چُننے دیتی

زیست جس وقت ڈستی ہوتی ہے

 زیست جس وقت ڈستی ہوتی ہے

موت اس وقت سستی ہوتی ہے

ہاتھ پکڑے کی لاج تم رکھنا

عشق میں ایک مستی ہوتی ہے

رنج و غم، درد و کرب، حسرت و یاس

نیستی میں بھی ہستی ہوتی ہے

مایوس اتنے ہو گئے تیرہ شبی سے ہم

 مایوس اتنے ہو گئے تیرہ شبی سے ہم

دامن بچائے پھرتے ہیں اب روشنی سے ہم

اے گردش زمانہ! ہمیں دھمکیاں نہ دے

ہر وقت کام لیتے ہیں زندہ دلی سے ہم

جو ہیں بلند حوصلہ کہتے نہیں کبھی

تنگ آ گئے ہیں کشمکش زندگی سے ہم

شکم کے گہرے غاروں میں اجالا کون دیتا ہے

 شکم کے گہرے غاروں میں اجالا کون دیتا ہے

توے پر روٹیاں، منہ میں نوالہ کون دیتا ہے

کہیں گل کے قصیدے ہیں کہیں خوشبو کے چرچے ہیں

میں مٹی ہوں، مگر میرا حوالہ کون دیتا ہے

متاعِ جان و ایماں کا محافظ کس کو کہتے ہیں

دہانِ غار پر مکڑی کا جالا کون دیتا ہے

جاتے جاتے وہ مجھے اپنی نشانی دے گیا

 جاتے جاتے وہ مجھے اپنی نشانی دے گیا

زندگی بھر کے لیے آنکھوں میں پانی دے گیا

سنتے سنتے داستاں سو جائیں گے سب چارہ گر

ختم جو ہو گی نہیں ایسی کہانی دے گیا

سر مرے سینے پہ اس نے جب رکھا ہے زندگی

اس طرح دریائے دل کو وہ روانی دے گیا

Saturday, 14 March 2026

نہ جواب اچھا ہے اے دل نہ سوال اچھا ہے

 نہ جواب اچھا ہے، اے دل نہ سوال اچھا ہے

بس وہ جس حال میں رکھے وہی حال اچھا ہے

کون سا رنگ ہے جو اس پہ نہیں پھبتا ہے

کیونکہ ہر رنگ میں وہ رنگِ جمال اچھا ہے

جس طرف اٹھتی ہیں دیوانہ بنا دیتی ہیں

آپ کی نظروں میں صاحب یہ کمال اچھا ہے

جانے کیا بات بتانے مجھ کو

جانے کیا بات بتانے مجھ کو

دھوپ آئی ہے جگانے مجھ کو

اب ذرا ہانٹ نہیں کرتے ہیں

تیری چاہت کے فسانے مجھ کو

جانے کیا یاد دلانے آئے

تیری چاہت کے زمانے مجھ کو

اکثر سوچتا رہتا ہوں تنہائی میں

 اکثر سوچتا رہتا ہوں تنہائی میں

کتنا فرق ہے مجھ میں اور اے آئی میں

ممکن ہے جو دِکھتا ہے وہ دھوکا ہو

سب منظر ہوں پہلے سے بینائی میں

ممکن ہے ہم عرش سے اُلٹا لٹکے ہوں

چاند کسی نے پھینک دیا ہو کھائی میں

معصوم دیکھنا نہ گنہگار دیکھنا

 معصوم دیکھنا نہ گنہگار دیکھنا

اس کو بس اپنی برشِ تلوار دیکھنا

اک دن مآلِ دیدۂ بیدار دیکھنا

سردار ہم ہیں، ہم کو سرِ دار دیکھنا

چل جائے کوئی چال نہ عیار دیکھنا

اے اہلِ درد! وقت کی رفتار دیکھنا

مجھ میں میری ذات بھی رکھی ہوئی ہے دوست

 مجھ میں میری ذات بھی رکھی ہوئی ہے دوست

چھوڑ یہ بات تو اور بھی الجھی ہوئی ہے دوست

ہم لوگوں کو پانی اچھا لگتا ہے

ہم لوگوں نے مٹی پہنی ہوئی ہے دوست

کتنا سج دھج کر محفل میں آیا ہوں

میری وحشت گھر پر رکھی ہوئی ہے دوست

Friday, 13 March 2026

تم نے مجھے دیمک کہا میں نے تمہارے غم چاٹ لیے

 تم نے مجھے دیمک کہا

میں نے تمہارے غم چاٹ لیے

تم نے مجھے کتیا کہا

میں تمہارے گناہوں کی محافظ ہوئی

تم نے مجھے ڈائن کہا

میں تمہارا گندہ خون چوسنے لگی

اجاڑ گھر کا کوئی غم نہیں تو کچھ بھی نہیں

 اجاڑ گھر کا کوئی غم نہیں تو کچھ بھی نہیں

کسی آنکھ اگر نم نہیں تو کچھ بھی نہیں

یہ آندھیاں یہ خرمنوں پہ بجلیوں کی لپک

مزاجِ یار جو برہم نہیں تو کچھ بھی نہیں

یہ الجھنیں یہ مصائب، یہ غم و رنج و الم

تیرے گیسو کا اگر خم نہیں تو کچھ بھی نہیں

باپ دادا کی نشانی نے بھرم سا رکھ لیا

 مجھ کو شامل کر کہانی نے بھرم سا رکھ لیا

ایک بوڑھے کی جوانی نے بھرم سا رکھ لیا

دودھ ماں نے کچھ زیادہ ہی دیا بچے کو آج

اس کو کیا معلوم پانی نے بھرم سا رکھ لیا

یہ مکاں اجداد کا ہے کیسے بیچوں میں اسے

باپ دادا کی نشانی نے بھرم سا رکھ لیا

Thursday, 12 March 2026

میں خود گیا نہ اس کی ادا لے گئی مجھے

 میں خود گیا نہ اس کی ادا لے گئی مجھے

مقتل میں رسم پاس وفا لے گئی مجھے

اندر سے کھوکھلا جو تھا بیلون کی طرح

چاہا جدھر ہوا نے اڑا لے گئی مجھے

اک حرف تھا جو تم نے سنا ان سنا کیا

اب ڈھونڈتے پھرو کہ صدا لے گئی مجھے

وطن کو کیوں وطن سمجھوں نہ جب لطف وطن پایا

 وطن کو کیوں وطن سمجھوں، نہ جب لطف وطن پایا

نہ کوئی مونس و ہمدم، نہ کوئی ہم سخن پایا

تجھے دیکھا کیے اے عہد نو، پڑھ پڑھ کے تاریخیں

وہی انسان پائے اور وہی عُہد کہن کو پایا

خدا کا شکر، ان دولت بھرے اونچے مکانوں پر

ہمیشہ کلبۂ احزاں کو اپنے خندہ زن پایا

کسی کے وعدۂ فردا کو آزماتی رہی

 کسی کے وعدۂ فردا کو آزماتی رہی

تمام عمر محبت کے غم چھپاتی رہی

گزشتہ زخموں کی اتنی کسک تو باقی ہے

کبھی کبھی تو تیری یاد مجھ کو آتی رہی

بڑے سکون سے اس نے گزار دی اپنی

میں زندگی سے بھی اکثر فریب کھاتی رہی

کوئی رستہ بتانے والا نہیں

 کوئی رستہ بتانے والا نہیں

تم نہیں کوئی آنے والا نہیں

وہ جو تجھ سے ذرا بھی بیر رکھے

میں اسے منہ لگانے والا نہیں

روٹھنا ہے تو یہ سمجھ لینا

میں تو تجھ کو منانے والا نہیں

ویرانے باغ باغ ہیں میری نگاہ سے

 ویرانے باغ باغ ہیں میری نگاہ سے

ذرات شب چراغ ہیں میری نگاہ سے

میری نظر شعاع جگر سوز و جاں گداز

روشن دلوں کے داغ ہیں میری نگاہ سے

ہے کس قدر حسین یہ تصویر کائنات

خوشرنگ باغ و راغ ہیں میری نگاہ سے

کوئی دشمن نہ کبھی میرے مقابل ٹھہرا

 کوئی دشمن نہ کبھی میرے مقابل ٹھہرا

بحر بپھرا تو کہاں ریت کا ساحل ٹھہرا

لے کے جاتے ہو کہاں اس کی گلی میں یارو

میرا ہر لفظ تو زنجیر کے قابل ٹھہرا

وصف کیا لکھے قلم اس کے حسیں چہرے کا

جب نہ خورشید کوئی اس کے مماثل ٹھہرا

کفیل سب ہیں مگر خود کفیل کوئی نہیں

 کفیل سب ہیں مگر خود کفیل کوئی نہیں

سوائے اپنے کسی کا وکیل کوئی نہیں

دماغ اور زباں تو بدل بھی سکتے ہیں

وفا کی دل کے علاوہ دلیل کوئی نہیں

علاج کوئی معالج جو کر سکے تو کرے

سوائے ذہنِ بشر کے علیل کوئی نہیں

Wednesday, 11 March 2026

محراب خوں میں تر ہے تو منبر لہو لہو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محراب خوں میں تر ہے تو منبر لہو لہو

مسجد میں ہے نبیﷺ کا برادر لہو لہو

قرآں کا ہر ورق بھی ہوا پاش پاش آج

زخمی ہے ہل اتٰی، تو ہے کوثر لہو لہو

ہائے شکستہ سر ہے پڑا نفسِ مصطفیٰؐ

یعنی ہُوا ہے قلبِ پیمبرﷺ لہو لہو

قربتوں میں کہیں فاصلہ رہ گیا

 میرے خوابوں کو مجھ سے گلہ رہ گیا

میں حقیقت میں ہی مبتلا رہ گیا

میں بھی قصے سناتا سفر کے مگر

یاد مجھ کو بس اک مرحلہ رہ گیا

رہ گئے کتنے کردار بھیتر مِرے

میرے بھیتر مِرا قافلہ رہ گیا

نفرت ہی چلو شدید کر لیں

 آ دکھ سے سکوں کشید کر لیں

پہلے بھی کیا مزید کر لیں

جذبے ہیں وہی قدیم لیکن

اظہار ذرا جدید کر لیں

چاہت نہیں ممکنات میں گر

نفرت ہی چلو شدید کر لیں

ریت پہ ساحل کی اپنے نقش پا چھوڑ آئے ہیں

 ریت پہ ساحل کی اپنے نقش پا چھوڑ آئے ہیں

اے ہوا تیرے لیے اپنا پتا چھوڑ آئے ہیں

لوٹ کر دیکھیں گے اس کے آگے اس نے کیا لکھا

ڈائری میں اس کی اک پنا مڑا چھوڑ آئے ہیں

یوں اثر انداز اکیلے پن کا دکھ ہم پہ ہوا

طوطے کے پنجرے کو آنگن میں کھلا چھوڑ آئے ہیں

اب نہ وہ سر ہے نہ سودا ہے نہ سودائی ہے

 اب نہ وہ سر ہے نہ سودا ہے نہ سودائی ہے

حُسن خود اپنے ہی جلووں کا تماشائی ہے

رات اندھیری ہے بیاباں بھی ہے تنہائی ہے

حسرت دید خدا جانے کہاں لائی ہے

جلوۂ حُسنِ بُتاں بُوئے گُل و نغمہ سا

اتنے پردوں میں بھی اس شوخ کی رُسوائی ہے

بیتے وقت کا چہرہ ڈھونڈتا رہتا ہے

 بیتے وقت کا چہرہ ڈھونڈتا رہتا ہے

دل پاگل ہے کیا کیا ڈھونڈتا رہتا ہے

خاموشی بھی ایک صدا ہی ہے جس کو

سننے والا گویا ڈھونڈتا رہتا ہے

شبنم شبنم پگھلی پگھلی یادیں ہیں

میرا غم تو صحرا ڈھونڈتا رہتا ہے

Tuesday, 10 March 2026

کیوں کسی سے وفا کی ہو امید

 ایسی مطلب پرست دنیا میں

کیوں کسی سے وفا کی ہو امید

چارہ گر اس نگر ملے کیونکر؟

درد کو اس نگر دوا کیوں ہو؟

یہ علاقہ ہے زیر دستوں کا

زیر دستوں سے التجا کیوں ہو؟

یار جب مرنا بھی آسان نہیں ہوتا تھا

 اس قدر پیار کا فقدان نہیں ہوتا تھا

پہلے میں اتنا پریشان نہیں ہوتا تھا

ہم سے حساس بھلا کیسے جیا کرتے تھے

یار جب مرنا بھی آسان نہیں ہوتا تھا

پڑ گیا ہے مری صحبت کا اثر اس پر بھی

ورنہ یہ دشت تو ویران نہیں ہوتا تھا

جب کی نظر تلاش فریب نظر ملا

 جب کی نظر تلاش فریب نظر ملا

داد ہنر کے نام پہ زخم ہنر ملا

خود اپنے سر پہ اپنی صلیبیں اٹھا چلو

آوارگان شہر کو کارِ دِگر ملا

انعام قد کی نشو و نما سے مُکر گیا

دستار تو ملی ہے مگر کس کو سر ملا

لمحوں کی تھی بات جو سالوں تک پہنچی

 لمحوں کی تھی بات جو سالوں تک پہنچی

ایک محبت کتنے حوالوں تک پہنچی

جانتا ہے یہ کون کہ کتنی مشکل سے

باغ میں تتلی پھول کے گالوں تک پہنچی

اتر گیا جب ذہن سے خوش فہمی کا خمار

سوچ نجانے کتنے سوالوں تک پہنچی

اس کی آواز سنیں روپ انوکھا دیکھیں

 اس کی آواز سنیں روپ انوکھا دیکھیں

زینۂ شام سے مہتاب اُترتا دیکھیں

سوچتی آنکھوں نے ہر روپ بدلتے دیکھا

جھیل کے پار جو منظر ہے اسے کیا دیکھیں

ویسے مدت ہوئی خوشبو کا سفر ختم ہوا

راستے بھاگ رہے ہیں کہ تماشا دیکھیں

Monday, 9 March 2026

میان تیغ و سناں لا الہ الا اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میانِ تیغ و سناں، لَا اِلٰہ اِلا اللہ

حدیثِ شعلہ بجاں، لَا اِلٰہ اِلا اللہ

مقامِ سجدۂ بے اختیار، عجز تمام

کمالِ حرفِ بیاں، لَا اِلٰہ اِلا اللہ

جہاں رسولؐ کے نقشِ قدم وہیں پہ علیؑ

وہیں حسینؑ جہاں لَا الٰہ الا اللہ

ہم یہ چاہیں ہمیں انکار کی جرأت ہو جائے

 ہم یہ چاہیں ہمیں انکار کی جرأت ہو جائے

لب تک آئے تو وہی حرف ندامت ہو جائے

میری سوچیں، مِرا احساس، مِری ہی آواز

میرے شعروں سے مگر آپ کی شہرت ہو جائے

خاک ہو کر وہ ہواؤں میں بکھرنا چاہے

جب کسی کو در و دیوار سے وحشت ہو جائے

کڑو اشربت تمہیں اس میں کھانڈ نہیں ڈالنی چاہیے

 کڑوا شربت


اپنے آپ کو نچوڑنا

جیسے انسان لیموں کو نچوڑتا ہے

کڑو اشربت، ایک نظم

تمہیں اس میں کھانڈ نہیں ڈالنی چاہیے

اس کے فائدے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی

کیوں ہزاروں بے ضرر افراد کے گھر جل گئے

 کیوں ہزاروں بے ضرر افراد کے گھر جل گئے

سوچنے بیٹھا تو میری سوچ کے پر جل گئے

آگ تو غصہ تھی انسانوں سے پھر یہ کیا ہوا

مرغیاں ڈربوں میں، کابک میں کبوتر جل گئے

مسکرا کر لُو کے نیزے جھیلتے ہیں ہم غریب

برف کی صحبت میں تم کمرے کے اندر جل گئے

جس بات کو سن کر تجھے تکلیف ہوئی ہے

 جس بات کو سن کر تجھے تکلیف ہوئی ہے

دنیا میں اسی بات کی تعریف ہوئی ہے

پیغام مسرت پہ خوشی خوب ہے لیکن

سنتے ہیں کہ ہمسائے کو تکلیف ہوئی ہے

بگڑے ہوئے کچھ حرف ہیں بے معنی سے کچھ لفظ

یہ زیست کے اوراق کی تالیف ہوئی ہے

افسوس تری یاد نے رستہ نہیں بدلا

 افسوس تِری یاد نے رستہ نہیں بدلا

ورنہ تو مِرے گاؤں میں کیا کیا نہیں بدلا

جو موم کا پُتلا تھا وہ پگھلا نہیں اب تک

جو آگ کا دریا تھا وہ دریا نہیں بدلا

موسم کی طرح روز بدلنا نہیں آتا

بچپن سے اسی واسطے چہرہ نہیں بدلا

Sunday, 8 March 2026

یاد آ کر ہجر میں تڑپا گئی اچھا ہوا

 یاد آ کر ہجر میں تڑپا گئی اچھا ہُوا

یہ بھی آنی تھی مصیبت آ گئی اچھا ہوا

جور پر ان کو، ہمیں اپنی وفا پر ناز تھا

بات بڑھ کر امتحاں تک آ گئی اچھا ہوا

دل کو ہم تسکین کیا دیتے وہ کس کی مانتا

وہ نظر خود اس کو کچھ سمجھا گئی اچھا ہوا

خوشبوؤں کا شہر اجڑا گھر سے بے گھر ہو گئے

 خوشبوؤں کا شہر اجڑا گھر سے بے گھر ہو گئے

بادشاہت ہاتھ سے نکلی گداگر ہو گئے

تیرگی میں جا پڑے روشن تقاضے صبح کے

جھوٹ سچے تھے جبھی لوگوں کو ازبر ہو گئے

جتنے عرصے ہم رہے خود سر انا کے زیر پا

ذرے سورج بن گئے قطرے سمندر ہو گئے

کسی کے عشق میں خود کھو حواس بیٹھے ہیں

 کسی کے عشق میں خود کھو حواس بیٹھے ہیں

انہیں خبر ہی نہیں ہم اداس بیٹھے ہیں

کوئی جتائے انہیں جا کے نامہ بر بن کے

وہ ایک ہم ہیں جو اب محو یاس بیٹھے ہیں

نگاہ لطف و کرم دے گئی ہمیں غفلت

جو مدتوں سے تِرے در کے پاس بیٹھے ہیں

چھین کر مجھ سے مری جان مرے دل کا قرار

 فریب


چھین کر مجھ سے مِری جان مِرے دل کا قرار

تُو نے گُل کر ہی دئیے میری امیدوں کے چراغ

تُو نے کیوں گھول دیا زہر مِری رگ رگ میں

تُو نے کیوں توڑ دئیے میری محبت کے ایاغ


مجھ کو معلوم تھا قاتل ہے تُو ارمانوں کی

دل مجروح کے ارمانوں سے تُو کھیلے گی

غم فراق کا کھٹکا وصال یار میں ہے

 غم فراق کا کھٹکا وصال یار میں ہے

خزاں کا خوف ہمیں موسم بہار میں ہے

نکل کے جسم سے آنکھوں میں آ کے ٹھہری ہے

ہماری روح رواں کس کے انتظار میں ہے

کسی کو نقد شہادت نہ دے سکی اب تک

برائے نام یہ کوڑی تری کٹار میں ہے

Saturday, 7 March 2026

دن ڈھلا بڑھنے لگیں پرچھائیاں

 دن ڈھلا بڑھنے لگیں پرچھائیاں

پھر وہی غم پھر وہی تنہائیاں

جھلملائے جیسے لہروں پر کرن

آس لیتی دل میں یوں انگڑائیاں

پاؤں کی پازیب کے گھنگرو تھے اشک

ٹوٹنے پر بج اٹھیں شہنائیاں

ہے قصہ مختصر میرے سفر کا

 ہے قصہ مختصر میرے سفر کا

نہ پانی ہے نہ سایہ ہے شجر کا

نہیں ہے جس پہ تیرا نقش پا تک

بھروسہ کیا ہے ایسی زندگی کا

چلا ہوں جانب منزل میں لیکن

نہیں نام و نشاں تک رہگزر کا

فضائے آدمیت کو سنورنے ہی نہیں دیتے

 فضائے آدمیت کو سنورنے ہی نہیں دیتے 

سیاستداں دلوں کے زخم بھرنے ہی نہیں دیتے 

زمانہ وہ بھی تھا جب حادثے کا ڈر ستاتا تھا 

مگر اب حادثے لوگوں کو ڈرنے ہی نہیں دیتے 

کچھ ہم نے خواب ایسے پال رکھے ہیں کہ جو ہم کو 

حقیقت کی زمیں پر پاؤں رکھنے ہی نہیں دیتے 

کوئی سیلاب ہی آنکھوں کا مقدر کر دے

 کوئی سیلاب ہی آنکھوں کا مقدر کر دے

اب مِرے سینے کے صحرا کو سمندر کر دے

پھر عطا کر اسے مہکے ہوئے زخموں کے گلاب

پھر یہ شاخِ دلِ افسردہ معطر کر دے

کب تلک دیکھیں گی بے جان مناظر آنکھیں

زندگی بخش انہیں یا انہیں پتھر کر دے

Friday, 6 March 2026

میں کبھی تقدیر سے باتیں کروں

 میں کبھی تقدیر سے باتیں کروں

یا کبھی تدبیر سے باتیں کروں

خاک لے کر کوچۂ دلبر کی میں

دل کہے اکسیر سے باتیں کروں

وہ جو ہے زنجیر میں جکڑا ہوا

اس کی میں زنجیر سے باتیں کروں

کیا خبر تھی راہزن ہی راہبر ہو جائے گا

 کیا خبر تھی راہزن ہی راہبر ہو جائے گا

چارہ گر حصے کا میرے کم نظر ہو جائے گا

قافلہ غم کا شریک رہگزر ہو جائے گا

درد دل کا دھیرے دھیرے بے اثر ہو جائے گا

گفتگو سے آشنائی ہی نہیں دیکھو جسے

محفلوں میں وہ سخنور پر اثر ہو جائے گا

سچ پوچھیے تو زندگی اترن کی طرح ہے

 اک آس کی ماری ہوئی دُلہن کی طرح ہے

یہ زندگی ٹُوٹے ہوئے کنگن کی طرح ہے

ہر شخص مِرے شہر میں دُشمن کی طرح ہے

اب رام کا کردار بھی راون کی طرح ہے

دلکش ہے کہیں اور کہیں پیوند لگے ہیں

سچ پُوچھیے تو زندگی اُترن کی طرح ہے

انا کی قید سے باہر نکل کے بات کریں

 انا کی قید سے باہر نکل کے بات کریں

تمہارا ذکر جو آئے سنبھل کے بات کریں

اگر یہاں تمہیں نا محرموں کاخطرہ ہے

چلو زمیں سے کہیں اور چل کے بات کریں

سخن سے رنگ نہ میلا ہو اس کی خُوشبو کا

لبوں پہ پھُول چنبیلی کا مل کے بات کریں

جو لمحے ٹوٹ چکے ان کو جوڑتے کیوں ہو

 جو لمحے ٹوٹ چکے ان کو جوڑتے کیوں ہو

یہ جڑ گئے تو انہیں پھر سے توڑتے کیوں ہو

مزاج شمس بدل جائے گا تو کیا ہو گا؟

جو ذرے سوئے ہیں ان کو جھنجوڑتے کیوں ہو

کب آنسوؤں سے مٹا ہے شگاف آئینہ

جو شیشہ ٹوٹ چکا اس کو جوڑتے کیوں ہو

Thursday, 5 March 2026

گو دائرۂ مہر شرر بار ہے وسیع

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


گو دائرۂ مہر شرر بار ہے وسیع

سرکارؐ کی ردا کا ہر اک تار ہے وسیع

کوئے نبیِ کی خاک کے ذروں کا ہے طفیل

جو آسماں کا شعبۂ انوار ہے وسیع

ان کے کرم سے صبح مسرت بھی آئے گی

کچھ غم نہیں جو غم کی شب تار ہے وسیع

کہانی دل کی لکھو قصۂ درد جگر لکھو

 کہانی دل کی لکھو، قصۂ درد جگر لکھو

انا اپنی نہ ہو مجروح اتنا سوچ کر لکھو

تم اپنے سخت لفظوں سے اسے مت کرب پہنچاؤ

شکایت ہی سہی لیکن بہ الفاظِ دِگر لکھو

طوالت بوجھ بن جاتی ہے اکثر پڑھنے والوں پر

تاثر چاہتے ہو گر تو قصہ مختصر لکھو

نام جو تمہارے کان میں پھونکا گیا تھا

 نام


جو تمہارے کان میں پھونکا گیا تھا

وہ تمہارا نام کب تھا

وہ تو حسن عیب ہے

جو اس کو اس سے جدا کرتا ہے

آؤ سارے اسم فرضی بھول جائیں

اور یہ بھی بھول جائیں ہم کہ کچھ بھولے ہوئے ہیں

اپنا یہ عشق باعث رسوائی بن گیا

 اپنا یہ عشق باعث رسوائی بن گیا

سارا جہان میرا تماشائی بن گیا

بیشک مرے خلوص کا یہ ہے کھلا ثبوت

دشمن جو کل تلک تھا، مِرا بھائی بن گیا

ایمان کی تھی شرط تو وہ اور بات تھی

ذاتی مفاد کے لیے عیسائی بن گیا

وہ کسی طور بھی میرا نہیں ہو سکتا تھا

 وہ کسی طور بھی میرا نہیں ہو سکتا تھا

کچھ بھی ہو سکتا تھا، ایسا نہیں ہو سکتا تھا

تم یقیناً ابھی آئے تھے ابھی لوٹ گئے

چشمِ احساس کو دھوکہ نہیں ہو سکتا تھا

یہ تو صد شکر کہ تو نے مجھے دیکھا ورنہ

میرا ہونا مِرا ہونا نہیں ہو سکتا تھا

چوری چھپے کھاتے ہیں کچھ انسان سموسہ

 سموسہ


چوری چھپے کھاتے ہیں کچھ انسان سموسہ 

ہیں وہ بھی جو کھائیں علی الاعلان سموسہ 

ہو ناشتے میں لنچ میں پھر ہو یہ ڈنر میں 

بس ان کا چلے تو ملے ہر آن سموسہ 

پنواڑی نے کاٹا جو مثلث کی طرح پان 

بولے کہ یہ لگتا ہے مجھے پان سموسہ 

Wednesday, 4 March 2026

لہولہان ہے دروں کوئی وجود ساتھیا

 لہولہان ہے دروں، کوئی وجود ساتھیا

کوئی چُکا رہا ہے قرض ساتھ سُود ساتھیا

دیارِِ جسم و جان سے کسی کے نقش دُھل سکیں 

کوئی طلسم، اسم، دم، کوئی درود ساتھیا

دروں اندھیر مچ رہی ہے پھُونک اسمِ روشنی 

فقط نشان چھوڑتے ہیں یہ سجود ساتھیا

مجھے یقین ہے یہ زمین رہے گی

 مجھے یقین ہے

یہ زمین رہے گی

اگر میری ہڈیوں میں کہیں نہیں

تو یہ رہے گی جیسے درخت کے تنے میں رہتے ہیں

دِیمک

جیسے دانے میں رہتا ہے گُھن

نظر نظر سے ملائی کیوں تھی نفس نفس میں سمائے

 نظر نظر سے ملائی کیوں تھی نفس نفس میں سمائے کیوں تھے

انہیں تھا منظور مجھ سے پردہ تو سامنے میرے آئے کیوں تھے

دیارِ حسنِ وفا طلب کی طرف قدم ہی اٹھائے کیوں تھے

جنوں کو الزام دینے والے جنوں کی باتوں میں آئے کیوں تھے

اسی خطا کی سزا میں اب تک نشانِ منزل نہیں ملا ہے

رہِ محبت میں اول اول مرے قدم ڈگمگائے کیوں تھے

ہم تمہیں کچھ نہیں کہتے یہ بتا دیتے ہیں

 ہم تمہیں کچھ نہیں کہتے یہ بتا دیتے ہیں

دیکھتے ہیں تجھے جینے کی دعا دیتے ہیں

وقف یوں زندگی تِرے لیے ہم نے کر دی

‘‘جان بھی مانگی جو تو نے تو کہا ’’دیتے ہیں

یوں سجاتے ہیں تِرے واسطے محفل جاناں

یاد کرتے ہیں تجھے خود کو بھلا دیتے ہیں

اچھے ہیں یہ اشعار انہیں غور سے دیکھیں

 اچھے ہیں یہ اشعار انہیں غور سے دیکھیں

پھولوں میں چھپے خار انہیں غور سے دیکھیں

پھیلاتے ہیں نفرت جو ہر اک فرد بشر میں

اپنوں میں چھپے یار، انہیں غور سے دیکھیں

مذہب کو لیے پھرتے ہیں پگڑی میں جو اپنی

باطل کے ہیں کردار، انہیں غور سے دیکھیں

Tuesday, 3 March 2026

تصور مصطفیٰ کا جان سے بڑھ کر بھی پیارا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تصور مصطفیٰؐ کا جان سے بڑھ کر بھی پیارا ہے

ستوں قائم ہے جس سے دل کا یہ واحد سہارا ہے

بھٹکتی پھر رہی تھی دل کی کشتی اس سمندر میں

کنارا دے کے پھر عشقِ محمدﷺ نے سنوارا ہے

سبھی پاتے ہیں انؐ سے روشنی قلبِ معطر کی

بنا کر نور کا مرکز انہیں رب نے اُتارا ہے

حسن مائل بہ ستم ہو تو غزل ہوتی ہے

 حسن مائل بہ ستم ہو تو غزل ہوتی ہے 

عشق بادیدۂ نم ہو تو غزل ہوتی ہے

پھول برسائیں کہ وہ ہنس کے گرائیں بجلی 

کوئی بھی خاص کرم ہو تو غزل ہوتی ہے

کبھی دنیا ہو کبھی تم کبھی تقدیر خلاف 

روز اک تازہ ستم ہو تو غزل ہوتی ہے

زخم کو پھول لہو کو جو حنا کہتے ہیں

 زخم کو پھول لہو کو جو حنا کہتے ہیں

ان کو شاعر نہیں شاعر کا چچا کہتے ہیں

ہم تو پتلی سی چھڑی بھی نہیں کہتے اس کو

لوگ اولاد کو پیری کا عصا کہتے ہیں

صرف افسر اسے کہنا تو کوئی بات نہیں

ہم تو صاحب کو کلرکوں کا خدا کہتے ہیں

یہ بھی کیا کم ہے کہ تو نے مجھے پہچان لیا

 لمس اول


یہ بھی کیا کم ہے کہ تو نے مجھے پہچان لیا

وہ بھی کیا رات تھی جب تجھ سے ملاقات ہوئی

سہمی سہمی سی نگاہوں میں ذرا بات ہوئی

جب تری زلف پر افشاں سے ہوا آتی تھی

دل کے تاریک بیابان مہک جاتے تھے

تو نے گھبرا کے چھپائی تھیں جو اپنی آنکھیں

جب سانس ہویں گے ختم اپنے عجیب رنج و ملال ہو گا

 جب سانس ہویں گے ختم اپنے عجیب رنج و ملال ہو گا

چھٹیں گے مال اور بال بچے تو جبر دل پہ کمال ہو گا

نہ کام آئیں گے یار اس دم نہ بہن بھائی نہ پسر و دختر

پھرے گا سارا جہان ہم سے نہ کوئی پُرسانِ حال ہو گا

کہے گی زوجہ نکالو جلدی، نہ شام آوے اب اس کو گھر پہ

ہو آگ اچھی، وگرنہ گھر میں یہ بھوت بن کر وبال ہو گا

Monday, 2 March 2026

میری گندم خریدنے والو تھوڑا آٹا ادھار دے دو گے

 دام بیجوں کے کیوں نہیں گِرتے

کھاد سستی کبھی نہیں ہوتی 

بجلی آئے نہ آئے کُٹیا میں

بِل کا ناغہ کبھی نہیں ہوتا

عارِضہ ہو کوئی علاج میں بس 

ہانپتی کانپتی ہوئی ماں کی

شاید تجھے سکون ملے دیکھ کر تو دیکھ

 شاید تجھے سکون ملے دیکھ کر تو دیکھ

ہم ختم ہو رہے ہیں ہمیں اک نظر تو دیکھ

منزل نظر میں ہے نہ کوئی ہمسفر ہے ساتھ

ناکام آرزو کا یہ ذوق سفر تو دیکھ

سینہ میں اضطراب لبوں پر ہنسی لیے

مر مر کے جی رہے ہیں ہمارا ہنر تو دیکھ

کر رہا ہوں غم سے تعمیر حیات

 میں نے اب سمجھا ہے رازِ کائنات

کر رہا ہوں غم سے تعمیرِ حیات

کس توقع پر بناؤں آشیاں

زندگی ہے اور برقِ حادثات

منزلِ غم اس قدر آساں نہ تھی

رہ گئے منہ دیکھ کر صبر و ثبات

گھر جو کچا ہو تو برسات سے ڈر لگتا ہے

 عشق سے جام سے برسات سے ڈر لگتا ہے

یار تم کیا ہو کہ ہر بات سے ڈر لگتا ہے

عشق ہے عشق کوئی کھیل نہیں بچوں کا

وہ چلا جائے جسے مات سے ڈر لگتا ہے

میں ترے حسن کا شیدائی نہیں ہو سکتا

روز بٹتی ہوئی خیرات سے ڈر لگتا ہے

اس طرح بھی مری وحشت نے ریاضت کی ہے

 اس طرح بھی مِری وحشت نے ریاضت کی ہے

ایک پیارے سے تصور کی حفاظت کی ہے

یوں خدا تیرے میرے درمیاں موجود رہا

کی محبت تو لگا جیسے عبادت کی ہے

میں تہی دست بھلا تجھ کو کیا دے سکتا تھا

ہاں مگر میں نے دعاؤں میں سخاوت کی ہے

درویشوں کی اپنی بولی اپنے راگ اور ساز میاں

 درویشوں کی اپنی بولی اپنے راگ اور ساز میاں

دنیا والے کب سمجهے ہیں عشق نگر کے راز میاں

 ان کو آگ، ہوا، پانی اور مٹی کیا بتلاتے ہو

جن کی آنکهیں دیکھ چکی ہیں دهرتی کا آغاز میاں

میرے لفظوں کی سچائی سورج بن کر چمکے گی

اگلی نسلوں تک پہنچے گی میری یہ آواز میاں

میں نے پایا ہے کیا مدینے سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں نے پایا ہے کیا مدینے سے

ہو کے تو بھی تو آ مدینے سے

میری جھولی میں آج جو بھی ہے

مجھ کو سب کچھ ملا مدینے سے

حاضری کی نوید لائی ہے

جب بھی پلٹی دعا مدینے سے

Sunday, 1 March 2026

لبوں پر آہ ہوتی اور نہ قسمت کا گلا ہوتا

 کبھی جو وصل کا وعدہ ترا ظالم وفا ہوتا

لبوں پر آہ ہوتی اور نہ قسمت کا گِلا ہوتا

نقابِ رُخ اٹھا دیتی اگر تُو صحنِ گلشن میں

بڑا احسان مجھ پر تیرا اے بادِ صبا ہوتا

تمنا ہی تمنا میں ہماری زندگی گزری

کبھی تو حالِ دل ظالم ہمارا بھی سنا ہوتا

جو تھا ہر آن مبتلا میرا

 جو تھا ہر آن مبتلا میرا

وہ بھی سمجھا نہ ماجرا میرا

ہے محبت میں کچھ ہوس پنہاں

تو نہ کریو کبھی کہا میرا

تیرے نزدیک رہ کے بھی تجھ سے

کم ہی کم واسطہ رہا میرا

کیا گھر کی طرح دشت بھی آسیب زدہ تھا

 سائے کی طرح کوئی مرے ساتھ لگا تھا

کیا گھر کی طرح دشت بھی آسیب زدہ تھا

پرسش کو نہ تھا کوئی تو تنہا تھا بہت میں

محروم جو تھا سب سے خفا رہنے لگا تھا

ہر دم نئے احساس کا طوفان تھا دل میں

کیا جانیے میں کون سی مٹی سے بنا تھا

بارش رکی وباؤں کا بادل بھی چھٹ گیا

 بارش رکی وباؤں کا بادل بھی چھٹ گیا

ایسی چلیں ہوائیں کہ موسم پلٹ گیا

پتھر پہ گر کے آئینہ ٹکڑوں میں بٹ گیا

کتنا مِرے وجود کا پیکر سمٹ گیا

کٹتا نہیں ہے سرد و سیہ رات کا پہاڑ

سورج تھا سخت دھوپ تھی دن پھر بھی کٹ گیا

منظر یہ دیکھ کر سبھی حیران ہو گئے

 منظر یہ دیکھ کر سبھی حیران ہو گئے

بھائی جب آج دست و گریبان ہو گئے

ماں باپ چاہتے تھے رہیں اتفاق سے

قربان ان کے آج سب ارمان ہو گئے

بلبل نے میرے ہاتھ میں کلہاڑا دیکھ کر

کہنے لگا یہ باغ اب ویران ہو گئے