Thursday, 6 November 2014

ہونٹ ہیروں سے نہ چہرہ ہے ستارے کی مثال

ہونٹ ہیروں سے نہ چہرہ ہے ستارے کی مثال
پھر بھی لاوے تُو کوئی دوست ہمارے کی مثال
مجھ سے کیا ڈوبنے والوں کا پتہ پوچھتے ہو
میں سمندر کا حوالہ، نہ کنارے کی مثال
زندگی اوڑھ کے بیٹھی تھی رِدائے غم
تیرا غم ٹانک دیا ہم نے ستارے کی مثال
عاشقی کو بھی ہوس پیشہ تجارت جانیں
وصل ہے منافع تو ہجراں ہے خسارے کی مثال
ہم کبھی ٹوٹ کہ روئے نہ کبھی کھل کے ہنسے
رات شبنم کی طرح صبح ستارے کی مثال
ناسپاہی کی بھی حد ہے جو یہ کہتے ہو فرازؔ
زندگی ہم نے گزاری ہے گزارے کی مثال

احمد فراز

No comments:

Post a Comment