Wednesday, 12 November 2014

بابا

بابا 

احمد ندیم قاسمی کی وفات پر کہی گئی ایک نظم

جب چراغ بجھتا ہے
اک دھواں سا اٹھتا ہے
آفتاب شام کو
جب غروب ہوتا ہے
ٹین کا فلک بھی تو
دیر تک سلگتا ہے
پتے ٹوٹتے ہیں تو
تھوڑی دیر اڑتے ہیں
٭
تم نے جاتے وقت کیوں
مڑ کے دیکھا بھی نہیں
سانس روکی اور تم
مٹی اوڑھ سو گئے

گلزار

No comments:

Post a Comment