ہجر جب طے ہے تو بیکار نہ حجت کرنا
جانے والے کو بہت پیار سے رخصت کرنا
وہ جو بھیجے تھے تری مست نگاہوں نے پیام
ایک بار اور زرا ان کی وضاحت کرنا
سب کے ہاتھوں میں یہ اعجازِ مسیحائی کہاں
ایک ہی لمس کا منصب ہے کرامت کرنا
ہے یہ وہ راہ کہ جس راہ پہ بس چل پڑئیے
عشق کرنا تو بغیر اذن و اجازت کرنا
اے مرے دل، میں ترے حال سے واقف ہوں، مگر
چند سانسوں کا سفر اور ہے، ہمت کرنا
جان دینے میں تأمل نہیں اے عشق، مگر
اتنا دیرینہ تعلق ہے، رعایت کرنا
چلنا پڑتا ہے کسی نقشِ قدم کے پیچھے
اتنا آسان نہیں پاسِ رفاقت کرنا
یہی ہونا تھا مرے دل، جو ترے ساتھ ہوا
کتنا روکا تھا کہ سب سے نہ مروت کرنا
درد اٹھتا بھی رہے، آنکھ سے چھلکے بھی نہیں
سیکھتے سیکھتے آتا ہے شکایت کرنا
دل سے اس دشتِ جنوں خیز میں کون آتا ہے
پھر بھی کمزور فصیلیں ہیں، حفاظت کرنا
ہم کو آدابِ محبت نہیں آتے سیماؔ
ہم کو بس ٹوٹ کے آتا ہے محبت کرنا
جانے والے کو بہت پیار سے رخصت کرنا
وہ جو بھیجے تھے تری مست نگاہوں نے پیام
ایک بار اور زرا ان کی وضاحت کرنا
سب کے ہاتھوں میں یہ اعجازِ مسیحائی کہاں
ایک ہی لمس کا منصب ہے کرامت کرنا
ہے یہ وہ راہ کہ جس راہ پہ بس چل پڑئیے
عشق کرنا تو بغیر اذن و اجازت کرنا
اے مرے دل، میں ترے حال سے واقف ہوں، مگر
چند سانسوں کا سفر اور ہے، ہمت کرنا
جان دینے میں تأمل نہیں اے عشق، مگر
اتنا دیرینہ تعلق ہے، رعایت کرنا
چلنا پڑتا ہے کسی نقشِ قدم کے پیچھے
اتنا آسان نہیں پاسِ رفاقت کرنا
یہی ہونا تھا مرے دل، جو ترے ساتھ ہوا
کتنا روکا تھا کہ سب سے نہ مروت کرنا
درد اٹھتا بھی رہے، آنکھ سے چھلکے بھی نہیں
سیکھتے سیکھتے آتا ہے شکایت کرنا
دل سے اس دشتِ جنوں خیز میں کون آتا ہے
پھر بھی کمزور فصیلیں ہیں، حفاظت کرنا
ہم کو آدابِ محبت نہیں آتے سیماؔ
ہم کو بس ٹوٹ کے آتا ہے محبت کرنا
سیما نقوی
No comments:
Post a Comment