Saturday, 15 November 2014

غم کے پاتال میں تمہیں چاہا

غم کے پاتال میں تمہیں چاہا
ہم نے ہر حال میں تمہیں چاہا
جب درختوں پہ پھول آئے تھے
بس اسی سال میں تمہیں چاہا
کون ہے جس نے یوں ہماری طرح
وقت کے جال میں تمہیں چاہا
ایک شعلہ سا تھا کوئی جس نے
قلب پامال میں تمہیں چاہا
یہ تو ہم جانتے ہیں فرحتؔ جی
ہم نے کس حال میں تمہیں چاہا

فرحت عباس شاہ

No comments:

Post a Comment