حقیقتِ غمِ الفت چھپا رہا ہوں میں
شکستہ دل ہوں، مگر مسکرا رہا ہوں میں
کمال حوصلۂ دل دکھا رہا ہوں میں
کسی سے رسمِ محبت بڑھا ہوں میں
بدل دیا ہے محبت نے ان کا طرزِ عمل
‘مچل مچل کے میں کہتا ہوں’بیٹھیے تو سہی
‘سنبھل سنبھل کے وہ کہتے ہیں’جا رہا ہوں میں
سنی ہوئی سی بس اک دھن ضرور لب پر ہے
یہ خود خبر نہیں کیا گنگنا رہا ہوں میں
شکیل بدایونی
No comments:
Post a Comment