عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ
سر جھکاتے نہیں کٹاتے ہیں
حق کا رستہ ہمیں دکھاتے ہیں
یہ ہے احسان آلِ احمدﷺ کا
کہ لہو سے دِیے جلاتے ہیں
ایسے مرنے کی کی ہمیں تلقین
لاشِ اکبر، اکیلے مقتل میں
کتنی ہمت سے شہ اٹھاتے ہیں
کربلا والے پھر ہمیں قابلؔ
اپنی دہلیز پر بلاتے ہیں
قابل اجمیری
No comments:
Post a Comment