Friday, 13 January 2017

بھولی ہوئی یادو مجھے اتنا نہ ستاؤ

فلمی گیت

بھولی ہوئی یادو، مجھے اتنا نہ ستاؤ
اب چین سے رہنے دو، میرے پاس نہ آؤ
بھولی ہوئی یادو

دامن میں لیے بیٹھا ہوں ٹوٹے ہوئے تارے
کب تک میں جئیوں گا یونہی خوابوں کے سہارے
دیوانہ ہوں، اب اور نہ دیوانہ بناؤ
اب چین سے رہنے دو، میرے پاس نہ آؤ
بھولی ہوئی یادو

لُوٹو نہ مجھے اس طرح دوراہے پہ لا کے
آواز نہ دو ایک نئی راہ دکھا کے
سنبھلا ہوں میں گر گر کے، مجھے پھر نہ گراؤ
اب چین سے رہنے دو، میرے پاس نہ آؤ
بھولی ہوئی یادو

راجندر کرشن

No comments:

Post a Comment