Tuesday, 10 January 2017

چھیڑ اب نہ اے تصور مژگان یار بس

چھیڑ اب نہ اے تصورِ مژگانِ یار بس
کافی ہے خار خار غمِ روزگار بس
یہ غم نہیں ہے وہ جسے کوئی بٹا سکے
غمخواری اپنی رہنے دے اے غمگسار بس
ہر داغ فصلِ گل کی نشانی ہے اے صبا
گل گشت کو بہت ہے دلِ داغدار بس
ڈر ہے دلوں کے ساتھ امیدیں بھی پس نہ جائیں
اے آسیائے گردشِ لیل و نہار بس
دیں غیر دشمنی کا ہماری خیال چھوڑ
یاں دشمنی کے واسطے کافی ہیں یار بس
آتا نہیں نظر کہ ہو یہ رات اب سحر
کی نیند کیوں حرام بس اے انتظار بس
تھوڑی ہے رات اور کہانی بہت بڑی
حاؔلی نکل سکیں گے نہ دل کے بخار بس

الطاف حسین حالی

No comments:

Post a Comment