فلمی گیت
تم زندگی کو غم کا فسانہ بنا گئے
آنکھوں میں انتظار کی دنیا بسا گئے
تم زندگی کو غم کا
تم سے تھی میرے پیار کی دنیا بسی ہوئی
تم سے تھی زندگی کے اندھیرے میں روشنی
تم زندگی کو غم کا فسانہ بنا گئے
آنکھوں میں انتظار کی دنیا بسا گئے
دنیا اجڑ گئی میرے صبر و قرار کی
رو رو کے رات کاٹتی ہوں انتظار کی
جب چاند پر نظر پڑی تم یاد آ گئے
تم زندگی کو غم کا فسانہ بنا گئے
آنکھوں میں انتظار کی دنیا بسا گئے
ارماں تڑپ رہے تھے میرے دل میں پیار کے
جب تم گئے تو، روٹھ گئے دن بہار کے
بادل، خزاں کے باغِ محبت پہ چھا گئے
تم زندگی کو غم کا فسانہ بنا گئے
آنکھوں میں انتظار کی دنیا بسا گئے
مشیر کاظمی
No comments:
Post a Comment