Saturday, 19 September 2020

اپنے ہونے کا بھی اظہار نہیں کر سکتا

 اپنے ہونے کا بھی اظہار نہیں کر سکتا

میں تجھے کھل کے کبھی پیار نہیں کر سکتا

تُو نے چھوڑا تو یقیں آیا کہ کر سکتا ہے

میں سمجھتا تھا مِرا یار نہیں کر سکتا

جہل کے ہاتھ میں چپ چاپ مرے گا اک دن

تُو اگر لفظ کو تلوار نہیں کر سکتا

سامنے آ کے تِرے بارے میں سچ بولتا ہوں

یعنی چھپ کر میں کبھی وار نہیں کر سکتا

جس طرح میں نے زمانہ بھی تِری نذر کیا

اس طرح شہر کا زردار نہیں کر سکتا


احمد حماد

No comments:

Post a Comment