Wednesday, 14 October 2020

میں سمجھا تھا ذرا سا مسئلہ ہے

 میں سمجھا تھا زرا سا مسئلہ ہے

یہ دل تو اچھا خاصا مسئلہ ہے

محبت تو ہمارا مسئلہ تھی

یہ دنیا کا مگر کیا مسئلہ ہے

سمجھ آتی نہیں اس مسئلے کی

ہمارا آپ کا کیا مسئلہ ہے

تمہارا کیا ہے ہنس کر ٹال دو گے

ہماری زندگی کا مسئلہ ہے

مِرا ہونا نہ ہونا کچھ نہیں ہے

تِرا مجھ میں نہ ہونا مسئلہ ہے


اشرف یوسفی

No comments:

Post a Comment