Wednesday, 2 December 2020

آنکھ تمہاری مست بھی ہے اور مستی کا پیمانہ بھی

آنکھ تمہاری مست بھی ہے اور مستی کا پیمانہ بھی

ایک چھلکتے ساغر میں مے بھی ہے مے خانہ بھی

بے خودیٔ دل کا کیا کہنا سب کچھ ہے اور کچھ بھی نہیں

ہستی سے مانوس بھی ہوں ہستی سے بے گانہ بھی

حسن نے تیرے دنیا میں کیسی آگ لگا دی ہے

برق بھی شعلہ برپا ہے رقص میں ہے پروانہ بھی

وسعت وحشت تنگ ہوئی بگڑا گھر دیوانوں کا

نجد کے اک سودائی نے لوٹ لیا ویرانہ بھی

آج محبت رسوا ہے ہاتھوں سے ہوشیاروں کے

عشق کی پہلی دنیا میں تھا کوئی دیوانہ بھی

دل کی دنیا ہِلتی ہےم روکو اپنی نظروں کو

کافر لوٹے لیتی ہیں، آج تجلی خانہ بھی

گردش مست نگاہوں کی آخر وجد انگیز ہوئی

چکر میں ساغرؔ بھی ہے دور میں ہے پیمانہ بھی


ساغر نظامی

No comments:

Post a Comment