Friday, 15 January 2021

ہم نے اس خواب کو جب رات گئے دفن کیا

 تدفین


ہم نے اس خواب کو

جب رات گئے دفن کیا

شہر بیمار تھا

اور شہر کی بیماری کو

صبحِ تازہ کی خبر، خوف سے بہلاتی تھی

خواب کی آخری ہچکی میں لرزتی ہوئی

سنسان تھکن

دل سے کہتی تھی

کہ اس خواب کو ہم رات گئے دفن کریں


حسین مجروح

No comments:

Post a Comment