Saturday, 3 April 2021

حال دل جا کے ان کو میرا بتایا جائے

حال دل جا کے ان کو میرا بتایا جائے

کوئی بھی راز نہ اب ان سے چھپایا جائے

جن چراغوں سے ملے روشنی انسانوں کو

ایسے پاکیزہ چراغوں کو جلایا جائے

جن چراغوں سے نہ انسانوں کو کچھ فیض ملے

ایسے ناپاک چراغوں کو بجھایا جائے

جو ہیں گلشن کو مٹانے کے لیے آمادہ

ان کے منصوبوں کو مٹی میں ملایا جائے

مان لو باتیں تم عوض کی گرہ باندھ لو تم

اپنے گلشن کو گلستاں بنایا جائے


عوض کیرانوی

No comments:

Post a Comment