فلمی گیت
آؤ گے جب تم ساجناں
انگناں پھُول کھلیں گے
برسے گا ساون جھُوم جھُوم کے
دو دل ایسے ملیں گے
آؤ گے جب تم ساجناں
انگناں پھول کھلیں گے
نیناں تیرے کجرارے ہیں
نینوں پہ ہم دل ہارے ہیں
انجانے میں تیرے نینوں نے
وعدے کیے کئی سارے ہیں
سانسوں کی لَے مدھم چلے
تو سے کہے
برسے گا ساون جھُوم جھُوم کے
دو دل ایسے ملیں گے
آؤ گے جب تم ساجناں
انگناں پھُول کھلیں گے
چندا کو تاک تُو راتوں میں
ہے زندگی تیرے ہاتھوں میں
پلکوں پہ جھلمل تِرے ہیں
آنا بھری برساتوں میں
سپنوں کا جہاں ہو گا کھُلا کھُلا
برسے گا ساون جھُوم جھُوم کے
دو دل ایسے ملیں گے
آؤ گے جب تم ساجناں
انگناں پھُول کھلیں گے
فیض انور
No comments:
Post a Comment