Sunday, 25 April 2021

آنکھوں میں ہے بسا ہوا طوفان دیکھنا

 آنکھوں میں ہے بسا ہوا طوفان دیکھنا

نکلے ہیں دل سے یوں مِرے ارمان دیکھنا

بھُولا ہوں جس کے واسطے میں اپنے آپ کو

وہ بھی ہے میرے حال سے انجان دیکھنا

دیکھا جو مسکراتے ہوئے آج ان کو پھر

روشن ہوا ہے جینے کا امکان دیکھنا

ہے حرف حرف زخم کی صورت کھلا ہوا

فرصت ملے تو تم مِرا دیوان دیکھنا

چاروں طرف ہے پھیلا ہوا سبزہ زار سا

بادل کا ہے زمین پر احسان دیکھنا

آنکھوں میں اشک لب پہ فغاں دلفگار سا

راہِ وفا میں جینے کا سامان دیکھنا

چلتا ہوں احتیاط سے فاروق اس لیے

کر لوں نہ پھر کہیں کوئی نقصان دیکھنا


زبیر فاروق

No comments:

Post a Comment